ٹائفائڈ سے بچاو کے تین پر اثر طریقے

ٹائفائڈ سے بچاو کے تین پر اثر طریقے

 

Read in English

آنتوں کے بخار یعنی ٹائفائڈ کی بنیادی جانچ پڑتال کے بعد آئیے دیکھتے ہیں کہ اس کی احتیاطی تدابیر کیا ہیں۔ 


١. ویکسین لگوانا

اپنی قریبی ہسپتال یا کلینک پر موجود ویکسین سے فائدہ اٹھائیں۔

اس سے آپکو ٹائفائڈ ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔ 

لیکن 2 سال سے کم عمر کے بچے اس ویکسین کے اہل نہیں ہیں لہذا انہیں لگوانے سے گریز کریں۔


٢. صاف پانی کا استعمال

جراثیم زدہ پانی اور اشیائے خوردونوش اس بیماری کے پھیلاؤ کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ لہذا صاف پانی کی یقین دہانی انتہائی اہم ہے۔ 

پانی کی بند بوتلوں کا استعمال کریں جب تک آپکو یقین نہ ہو کہ یہ پانی بالکل صاف ہے۔ 

دھوئے اور صاف کیے بغیر کچی سبزیاں اور پھل کھانے سے اجتناب کریں۔ 

گلی محلوں سے ملنے والی پینے کی اشیاء سے گریز کیا جائے۔

پانی میں برف ڈلوا کر پینے سے پرہیز کریں۔ 


٣. ہاتھوں کی صفائی کا خیال

یوں تو ہاتھ دھونا ہر کسی کے لئے فائدہ مند ہے لیکن اگر آپ کسی فوڈ انڈسٹری میں ملازم ہیں یا گھر میں کھانا پکاتے ہیں تو اس کام بخوبی اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ 

ہاتھوں کو تقریبا 20 سیکنڈز تک صابن سے ملیں اور اچھے سے صاف کریں۔ 

مندرجہ بالا تدابیر کو زندگی میں شامل کر کے اپنی صحت کا خیال رکھیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات پائیں۔ 

اس وبائی مرض کے بارے میں مزید جاننے کیلئے ہمارے شفا فار ی  کے فزیشن سے رابطہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.