کیا ہائیڈروکسی کلوروکوین کورونا سے بچا سکتی ہے؟

کیا ہائیڈروکسی کلوروکوین کورونا سے بچا سکتی ہے؟

Read in English

ہائیڈروکسی کلوروکوین ملیریا کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا ہے جسے اس عالمی وبا کے آغاز میں اس کے علاج میں بھی فائدہ مند کہا گیا۔ اس بات سے مکمل انحراف بھی ممکن نہیں کیونکہ اس میں کچھ اینٹی انفلیمیٹری اور اینٹی وائرل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ ابتدائی طور پر مثبت نتائج کے حصول پر اس دوا کو تفصیلی طور پر دیکھا گیا تا کہ اس کے بیان کردہ فوائد کو بغور پرکھا جائے مگر اس تفصیلی جائزے میں یہ تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔ اس دوا کے اثرات معلوم کرنے کے لیے کئی سٹڈیز منعقد کی گئیں۔ اس دوا کو استعمال کرنے والے افراد میں شرح اموات دوسرے لوگوں سے ذیادہ دیکھی گئی۔ اور تو اور ان افراد میں دل کے مسائل کی شرح بھی بڑھ گئی جس سے مزید خطرناک نتائج سامنے آئے ۔ کسی ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اس دوا کو استعمال کرنا بالکل بھی خطرے سے خالی نہیں۔ تاہم وائرس لگنے سے پہلے یا علاج کے بعد اس دوا کی افادیت کو جانچنے کیلئے مزید تحقیق جاری ہے مگر فی الوقت احتیاط لازمی ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.