عارضہ قلب کے انتباہی اور خدشاتی عناصر جو کہ ہر کسی کو معلوم ہونے چاہییں

عارضہ قلب کے انتباہی اور خدشاتی عناصر جو کہ ہر کسی کو معلوم ہونے چاہییں

 

Read in English

ہم سب اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ جس رفتار سے دل کی بیماریاں عوام الناس کو اپنی زد میں لے رہی ہیں وہ قابل فکر ہے۔ بعض اوقات سینے میں دباو یا درد کی شکل میں جنم لینے والا یہ مہلک مرض جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے لہذا ان علامات اور خدشاتی عناصر کا علم ہر کسی کے لیے اہم ہے۔

 

عارضہ قلب کی انتباہی علامات

سینے میں شدید درد/دباو اور سانس کا اکھڑنا؛ یہ دو علامات عارضہ قلب کی پیش خیمہ ہو سکتی ہیں۔ دل کا دورہ یا ہارٹ اٹیک اس وقت نمودار ہوتا ہے جب دل کی نالیوں تک پہنچنے والا خون کم ہو جاتا ہے یا رک جاتا ہے جس کے نتیجہ میں دل کے پٹھوں کو درکار آکسیجن کی مقدار میں خاصی کمی ہو جاتی ہے جو کہ جسم کے کسی بھی اور حصے کی طرح دل کے پٹھوں کی موت کا سبب بنتا ہے۔ لہذا ان علامات کی موجودگی میں انسان کو ہنگامی بنیادوں پر اس قیمتی ٹشو کو بچانے کیلئے مناسب اقدامات کرنے چاہییں۔ 

بعض افراد سانس اور سینے میں تکلیف کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے جسم کا ہلکا ہونا یا متلی سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ شدید درد متحرک ہو کر بائیں بازو، جبڑے یا کمر کی طرف بھی جا سکتا ہے اور ایسا اکثر خواتین میں دیکھا جاتا ہے۔ ان علامات کو موقع پر بھانپنا اور فوری طور پر ہنگامی اقدامات کرنا زندگی بخش ثابت ہو سکتا ہے۔ بجائے اس کے کہ آپ خود گاڑی چلا کے ہسپتال پہنچیں بہتر ہے کہ ریسکیو سروس کو 1122 پر فون کر کے گھر بلایا جائے تاکہ اس کے خطرناک نتائج سے بچا جا سکے۔

 

عارضہ قلب کے خدشاتی عناصر

 

ہم دل کے دورہ کی علامات کا تذکرہ کر چکے ہیں  اور کیسے پیشگی مداخلت سے زندگی کو بچایا جا سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ ہم ان لوگوں کے بارے میں  مباحثے کو جاری رکھیں جو کہ دل کے دورہ کا شکار ہو سکتے ہیں اور  کیسے اس سے بچا جا سکتا ہے 

عارضہ قلب کے خطرہ کی وجوہات میں بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا،کولیسٹرول کی زیادتی،سگریٹ نوشی،شوگر اور موٹاپا قابل ذکر ہیں۔  زیادہ تر ان تمام وجوہات میں غذا مشترک ہے۔ بلڈ پریشر کا زیادہ ہونا، کولیسٹرول کی زیادتی، شوگر اور موٹاپے پہ غذا کا کافی اثر و رسوخ ہے۔

جب بھی ان میں سے کسی بھی بیماری کی تشخیص ہو تو ضروری ہے کے اس کے بارے میں تعلیم دی جائے کہ کونسی غذا اس میں مددگار ثابت ہو گی۔

مثلا نمک، میٹھے، چکنائی اور بازاری کھانے  کے استعمال میں کمی  متاثرہ لوگوں کے ساتھ صحت مند لوگوں کے لیے بھی مفید ہے۔

 

ورزش بھی دل کے دورہ سے بچاتی ہے۔ قلبی صحت اور تندرست رہنے کے لیے ورزش ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے۔ نکوٹین جو کہ تمباکو میں موجود ہوتی ہے شریانوں کو تنگ کر کے دل کے عارضہ کا باعث بنتی ہے۔ تمباکو نوشی سے گریز بھی دل کے دورہ سے بچاتا ہے۔ لہذا اپنی غذا کی جانچ پڑتال، ورزش اور سگریٹ نوشی ترک کر کے دل کے دورہ پڑنے کے خطرہ کو کم کیا جا سکتا ہے اور بہت ساری پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ 

 

انتہائی قابل اور بہترین دل کے ڈاکٹر سے ملنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں 042111748748 یا واٹس ایپ کریں 03247443248 یا آن لائن شفا فار یو پر رابطہ کریں

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.