بالوں کی نشونما کیلئے 5 بہترین اشیاء

بالوں کی نشونما کیلئے 5 بہترین اشیاء

 
زندگی کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے انسان کو اپنے بال اتنے ہی عزیز ہوتے ہیں جتنا کہ ایک دوشیزہ کو! تاہم حسین بالوں کا دارومدار ذیادہ تر تو ہمارے جینیاتی عناصر اور عمر پر ہوتا ہے مگر خوراک اور صحت بھی ان کو متاثر کر سکتی ہے جو دونوں ہمارے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ 
بال ہر وقت بنتے اور بدلتے رہتے ہیں۔ ہیئر فولیکل ہماری خوراک میں موجود وٹامن، منرل اور دیگر مادوں کو استعمال کر کے مستقل بالوں کی افزائش میں لگے رہتے ہیں۔ لہذا ان وٹامنز اور منزل کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں خوراک پر توجہ دینی پڑتی ہے تاکہ حسین بال ہمارا بھی مقدر بن سکیں۔ 
 
ایک شخص ایک دن میں اوسطا 75 بالوں سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے مگر ان کو پر کرنے کیلئے مزید 70 بال ان کی جگہ لے لیتے ہیں مطلب ایک دن میں ہم 5 بال کھو دیتے ہیں۔ اس نقصان کا ذیادہ تر تخمینہ ہمارے خوراک میں ان وٹامن اور منرل کی کمی ہوتی ہے جو ہم پورا کرنے کے اہل ہیں۔ 
مندرجہ ذیل 5 ایسی روز مرہ کے اشیاء ہیں جو ہمارے بالوں کیلئے انتہائی اہم ہیں: 
 

1۔ پھلیاں/پھلی دار اشیاء: 

پھلی دار چیزیں پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہمارے بالوں کا ایک اہم رکن ہے۔ یہ ہمارے ذہن میں ایک سوال اجاگر کر سکتا ہے کہ محض پھلیاں ہی کیوں؟ پروٹین کے دیگر ذرائع جیسا کہ گوشت اور ڈیری بھی تو موجود ہیں! 
اس کی وجہ یہ ہے کہ پھلیاں پودوں سے حاصل شدہ پروٹین کا ذریعہ ہیں جس میں زنک خاصی مقدار مین موجود ہوتا ہے جو بالوں کی نشونما کیلئے بہت اہم ہے۔ علاوہ ازیں یہ سستی بھی ہیں اور بہت سی چیزوں جیسا کہ چاول روٹی کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہیں۔ سب سے اہم سویا بینز ہیں جو سپرمیڈین کا اہم ترین ذریعہ ہیں اور ہمارے بالوں کیلئے بے حد ضروری ہے۔ 
 

2۔ خشک میوہ جات: 

یہ بھی وٹامن بی، فیٹی ایسڈز اور وٹامن بی کا بھرپور ذریعہ ہیں۔ ان اجزا کی کمی بھی بالوں کے جھڑنے کی وجہ ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خشک میوہ جات ہمارے دل کی صحت اور جسم میں موجود سوزش کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ برازیل نٹ ایک قسم کا خشک میوہ ہے جس میں سیلینیم خاصی مقدار میں موجود ہوتا ہے اور یہ ہمارے بالوں کیلئے بہت اہم ہے۔
 

3۔انڈے: 

انڈے نہ تو صرف ذائقے سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ ان میں بائیوٹن کی بھی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ بائیوٹن ہمارے بالوں کو گھنا، مضبوط اور چمکدار بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لہذا اگر آپ بالوں کی کمزوری کا شکار ہیں تو ایک انڈہ روزانہ کافی کارآمد ہو سکتا ہے۔ انڈے میں کیراٹن بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کو سیدھا اور سٹریٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ 
انڈوں میں سیلینیم بھی پایا جاتا ہے۔ لہذا انڈے بالوں کیلئے آکسیجن سے کم نہیں ہیں۔ 
 

4۔ پالک: 

پالک وہ سبزی ہے جس میں وٹامن اے اور سی اور آئرن پایا جاتا ہیں۔  وٹامن اے اور سی ہماری جلد میں موجود گلینڈز سے رطوبت خارج کروانے میں مدد دیتے ہیں جو ہماری سر کی جلد کیلئے مفید ہے اور آئرن ہمارے خون کے لیے کارآمد ہے۔ 
 

5۔ بیریز: 

بیریز وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں جو اینٹی آکسیڈینٹ پراپرٹیز رکھتا ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے بالوں اور جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور ترو تازگی بخشتے ہیں۔ علاوہ ازیں وٹامن سی کولیجن کی بناوٹ میں بھی مدد دیتا ہے جو ہمارے بالوں کو مضبوطی بخشتا ہے

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.