الرجی کے بارے میں چند ضروری باتیں

الرجی کے بارے میں چند ضروری باتیں

 

Read in English

الرجی اپنے متاثرین کے لئے کسی قیامت صغری سے کم نہیں۔ چونکہ اس کی علامات کافی متواتر اور پریشان کن ہو سکتی ہیں۔ تعریف کی رو سے الرجی ہمارے جسم کا کسی بھی چیز کے خلاف ایک انتہائی حساسیت کا پیدا ہو جانا ہے۔ ان اشیاء میں پولن، فنگس، پالتو جانوروں کا بھورا، کیڑے مکوڑوں کے ڈنگ، چند ادویات اور کچھ مخصوص اشیائے خوردونوش قابل ذکر ہیں۔ یہ اشیاء ہمارے جسم میں ایک شدید نوعیت کا ری۔ایکشن پیدا کر دیتی ہیں جو مختلف علامات کا باعث بنتا ہے۔ یہ مدافعتی ری۔ایکشن جسم میں داخل ہونے والے الرجن کے خلاف ایک اینٹی-باڈی جسے آئی جی ای کہتے ہیں کے بننے سے شروع ہوتا ہے جس کے نتیجے میں الرجی کی مختلف علامات پیدا ہوتی ہیں۔ 

الرجی کی علامات یا اس کے باعث ہونے والا ری۔ایکشن بہت معمولی علامات جیسا کہ آنکھوں سے پانی کا بہنا، ناک بہنا یا جسم پر دانے یا سوزش سے لیکر شدید قسم کے اینافلیکسیز تک پہنچ سکتا ہے۔ الرجی کی شدید شکل اینافلیکسیز انسان کے منہ اور گلے کی انتہائی سوزش کے ذریعے سانس کی دشواری کا باعث بن جاتی ہے جو کہ مہلک بھی سکتا ہے۔ الرجی کی تشخیص کے لئے ڈاکٹر آپ کا معائنہ کرتا ہے، خاندان میں الرجی کے بارے میں دریافت کرتا ہے اور الرجی ٹیسٹ کرواتا ہے۔ الرجی کے ٹیسٹ کرنے کے بیش بہا طریقے ہیں لیکن سب سے عام سکن ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ میں ڈاکٹر جلد پہ الرجن رکھ کر مسلتا ہے جو اس کے جلد کے اندر رسائی کا باعث بنتا ہےاور اس کے نتیجے میں اگر کچھ منٹ میں جلد پر کوئی ری۔ایکشن نمایاں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ بندے کو الرجی ہے وگرنہ نہیں۔ 

 

تشخیص کے بعد الرجی کے علاج کا مرحلہ آ جاتا ہے جس میں کافی سارے آپشن موجود ہیں جن میں اِنہیلرز، ناک میں کرنے والے سپرے، آنکھ میں ڈالنے کیلئے ڈراپس اور گولیاں شامل ہیں۔ ایک طرز علاج الرجی شاٹس کے نام سے جانا جاتا ہے جس میں الرجن کی تھوڑی سی مقدار کو جلد میں انجیکٹ کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں آہستہ آہستہ الرجن کے خلاف جسم میں مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ احتیاطی تدابیر میں اپنے قالین اور کارپٹس کی باقاعدگی سے صفائی، اپنے بستروں کو جھاڑنا، تکیوں کے غلافوں کو باقاعدگی سے دھونا اور ان موسموں میں محتاط رہنا شامل ہے جن میں الرجی ہونے کے ذیادہ امکانات ہوں۔ 

الرجی کے ٹیسٹ اور علاج کرنے کیلئے آج ہی شفا فار یو سے رجوع کریں

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.