اوسٹیوپوروسز؛ ہڈی کیبھڑتی ہوئی سختی کی علامات اور تشخیص

اوسٹیوپوروسز؛ ہڈی کیبھڑتی ہوئی سختی کی علامات اور تشخیص

 

Read in English

اوسٹیوپوروسز کے ابتدائی مراحل میں عمومی طور پر کوئی خاطر خواہ علامات کی عدم موجودگی اس بات کی دلیل ہیں کہ فریکچر ہی وہ پہلی چیز ہو سکتی ہے جو ہمارا دھیان اس بیماری کی طرف کھینچے۔ وقت کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی علامات میں کمر درد، قد کا رک جانا اور کمر میں جھکاو شامل ہیں۔ کسی بھی علامت کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا نہایت ضروری ہے۔ 

پارٹ ١ میں جانیے آسٹیوپوروسس کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے

تشخیص کیلئے استعمال ہونے والے ٹیسٹ میں سب سے قابل اعتماد بون منرل ڈینسٹی بی ایم ڈی ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایکسرے کی ہی ایک جدید قسم ہے جسے ڈیکسا سکین کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ استعمال ہونے والی ایکسرے کم نوعیت کی ہوتی ہیں۔ ڈیکسا سکین دو اقسام کا ہوتا ہے۔ 

١. ۔سینٹرل سکین سے ہمیں ریڑھ کی ہڈی اور کولہوں کی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اور یہ ہسپتال کی او۔پی۔ڈی میں کیا جاتا ہے

٢.  پرفیرل سکین: اس ہمیں بازوں اور ٹانگوں کی ہڈیوں کے کمزور ہوجانے کا پتہ چلتا ہے اور یہ عام طور پر ڈاکٹرز کے کمروں یا صحت کے سٹال پر بھی ہو جاتا ہے۔ 

مندرجہ بالا سکنز نہ صرف اوسٹیوپوروسز کی تشخیص میں مدد دیتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے ادویات کے ہڈیوں پر اثرات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آیا کہ یہ علاج ہمیں فائدہ بھی پہنچا رہا ہے یا نہیں۔ 

عورتوں کے لئے بی ایم ڈی کی متعین عمر 65 جبکہ مرد حضرات کے لئے یہ عمر 70 سال ہے۔ لیکن خدشاتی عناصر جیسا کہ خاندان میں موجودگی کی بنا پر یہ ٹیسٹ پہلے بھی کروائے جا سکتے ہیں۔ کل کے شمارے میں ہم اس کے علاج اور اس بیماری میں ان قواعد و ضوابط کا ذکر کریں گے جن کو اپنانے سے ہمیں بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ لہذا دیکھتے رہئے شفا فار یو کے پیج کو اور جانئے اپنی بیماریوں کے بارے میں۔ 

اگر آپ اوسٹیوپوروسز کے لئے ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تو آج ہی شفا فار یو کی ٹیم سے رابطہ کریں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.