رات کو پسینے آنے کا کیا مطلب ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں!

رات کو پسینے آنے کا کیا مطلب ہے؟ آئیے دیکھتے ہیں!

Read in English

رات کو ٹھنڈے پسینے آنا ایک بہت عام مسئلہ ہے جو کہ مردوں اور خواتین دونوں کو متاثر کرتا ہے۔ بہت سی بیماریاں اس مسئلے کی وجہ ہو سکتا ہیں۔ 

ذیادہ گرمی یا ذیادہ گرمی کی وجہ سے پسینہ آنا نارمل ہے۔ بیماری کی وجہ سے آنے والے پسینے کو گرمی کی وجہ سے آنے والے پسینے سے فرق کرنا بہت اہم ہے۔ در حقیقت رات میں آنے والا پسینے سے انسان کے کپڑے اور بستر تک بھیگ جاتے ہیں۔ 

 

پسینے آنے کی وجوہات : 

۔ سٹریس اور انزائیٹی ڈس آرڈرز

۔ مینوپاز: 

ماہواری کے ختم ہو جانے کو مینوپاز کہتے ہیں۔ اس دوران جسم میں ہونے والے پیچیدہ ہارمونل تبدیلیاں بھی ایسے پسینوں کا باعث ہو سکتے ہیں۔ 

۔ ایڈیوپیتھک ہائپر ہائیڈروسس: 

اس غیر نقصان دہ بیماری کی وجہ سے جسم میں عموما بہت پسینہ آتا ہے۔ 

۔ میڈیکیشن: 

کچھ ادویات جیسا کہ سٹیرائڈز اور اینٹی ڈیپریسنٹس کی وجہ سے بھی رات کو ٹھنڈے پسینے آ سکتے ہیں۔ 

۔ انفیکشنز: 

اس علامت کے ساتھ سب سے ذیادہ منسلک بیماری ٹی بی ہے جبکہ دیگر مسائل جیسا کہ اینڈوکارڈائٹس، اوسٹیومائیلائٹس اور ایڈز میں بھی پسینے آنا عام علامت ہے۔ یہ بخار کی وجہ سے پیدا ہونے والی حرارت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ 

۔ کیفین کی ذیادتی 

۔ نشہ آور ادویات کا استعمال 

۔ الکوہل کا استعمال 

۔ ہارٹ برن 

۔ کینسرز: 

یہ بعض کینسرز کی ابتدائی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ کینسر کے علاج میں کی جانے والی سرجری، کیموتھراپی اور ریڈی۔ایشن تھراپی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ 

۔ ہارمونل تبدیلیاں: 

تھائرائڈ ہارمون کا بڑھ جانا، شوگر، اور سیکس ہارمونز میں تبدیلیاں بھی اس کا باعث بن سکتی ہیں۔ 

۔ نیند کے مسائل: 

او۔ایس۔اے جیسے امراض جن میں سوتے ہوئے انسان کا سانس خراب ہو جاتا ہے۔ 

 

رات میں آنے والے پسینے کو کیسے روکا جائے؟ 

یہ بیماری کافی پریشان کن بھی ہو سکتی ہے۔  چونکہ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لہذا اس کے علاج کے بھی کئی مراحل ہیں۔ 

چند اہم طریقہ ہائے علاج مندرجہ ذیل ہیں۔ 

۔ ماحول اور ادویات میں تبدیلیاں: 

ٹھنڈے کمرے میں سویا جائے

سوتے ہوئے تنگ کپڑوں سے گریز کیا جائے 

نشہ آور ادویات، الکوہل اور کیفین سے پرہیز کریں 

سوتے ہوئے ٹھنڈا پانی پی کر سوئیں 

سرہانے کے نیچے آئس پیک رکھ لیں تا کہ ٹھنڈک رہے

چونکہ موٹاپا بھی اس مسئلے کی وجہ ہو سکتی ہے لہزا اپنے وزن کو قابو میں رکھیں

سکون حاصل کرنے والی سرگرمیوں کو اپنا معمول بنائیں

 

۔کاگنیٹو بیہیویئرل تھراپی(سی۔بی۔ٹی): 

اس طریقہ علاج میں مریضوں کو ان کی بیماریوں جیسا کہ ڈپریشن، انزائیٹی اور بے خوابی کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا جاتا ہے اور اسی کو نائٹ سویٹ میں بھی کافی فائدہ مند دیکھا گیا ہے۔ 

 

۔ ادویات: 

انسان کو دیکھنا چاہیئے کہ کیا یہ پسینہ کسی دوائی کی وجہ سے تو نہیں؟ اگر تو ایسا ہے تو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہئے تا کہ ادویات میں رد و بدل کر سکے۔ یا اگر یہ کسی انفیکشن یا ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے ہے تو بھی دوائیاں اس کو حل کر سکتی ہیں۔ 

 

ڈاکٹر سے کب مشورہ کیا جائے؟ 

اگر مندرجہ ذیل علامات ہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں: 

۔ بارہا نیند سے اٹھنا

۔ مستقل طور پر پسینے آنا 

۔ نیند میں مسئلہ 

۔ روزمرہ کے معمول میں خلل 

۔ وزن میں کمی 

۔ دیگر علامات کی موجودگی جیسا کہ تیز بخار، کھانسی یا ڈائریا وغیرہ 

 

بہت سے افراد جو اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں وہ ڈاکٹر سے رجوع نہیں کرتے۔ حالانکہ ڈاکٹر سے مشاورت انتہائی اہم ہے۔ وہ اس مسئلے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے اور آپ کی وجہ کے مطابق آپکا علاج بھی تجویز کریں گے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.