سالانہ صحت کے چیک اپ کی اہمیت

سالانہ صحت کے چیک اپ کی اہمیت

Read in English

ڈاکٹر سے کرایا جائے والا باقاعدہ جسمانی معائنہ جسے عرف عام میں "چیک اپ" کہا جاتا ہے، انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے نتیجے میں عوام میں پائے جانے والے بہت سے موذی امراض قبل از وقت قابو کئے جا سکتے ہیں۔ حسب معمول چیک اپ ہمارے جسمانی و ذہنی ساخت کو اعتدال میں رکھنے کیلئے بھی نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔  اپنی صحت سے متعلق مسائل کو اپنے معالج کے ساتھ بسا اوقات زیر بحث لانے سے نہ صرف ان پر قابو پانے میں مدد ملتی بلکہ اپنے مرض کے بارے میں ضروری جانکاری بھی حاصل ہوتی ہے۔ 

روز مرہ کا معمول،اپنی خوراک اور غذا کی تفصیل،موجودہ وزن، تاحیات رہنے والے امراض جیسا کہ بلڈ پریشر، شوگر وغیرہ کی حالیہ صورتحال، چھوٹے موٹے امراض اور اپنی فیملی کے بارے میں آگاہی ان چند اہم ترین معاملات میں سے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹرز کے ساتھ باہمی مشاورت اشد ضروری ہے۔ ڈاکٹرز صرف ہنگامی صورتحال یا مہلک امراض کے حل کیلئے ہی نہیں بلکہ ہماری صحت کے متعلق بہت سے چھوٹے چھوٹے اور چیدہ چیدہ معاملات میں بھی اہم رائے تجویز کر سکتے ہیں جو ہمارے مقررہ گولز تک لے جانے والی راہ کو ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ 

مثال کے طور پر اگر آپ "سگریٹ نوشی" سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ڈاکٹرز سے لازمی مشورہ کریں۔ اسی طرح اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں تو ڈاکٹر آپ کو اس کو کم کرنے میں بھی بخوبی مدد کر سکتا ہے۔ لہذا اپنی زندگی کو صحت مندانہ انداز سے گزارنے اور اپنے طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے ڈاکٹرز کی طرف رجوع کرنا بہترین حکمت عملی ہے۔ 

سالانہ چیک اپس میں لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکے ہمیں وائرس اور بیکٹیریا سے پھیلنے والی بہت سی جان لیوہ اور مہلک بیماریوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سالانہ چیک اپس میں کئے جانے والے اسکریننگ ٹیسٹ (وہ ٹیسٹ جو بیماری کو نمودار ہونے پہلے ہی جانچ لیتے ہیں) ہماری صحت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان اسکریننگ ٹیسٹ میں مندرجہ ذیل سر فہرست ہیں:

١. خون کا مکمل ٹیسٹ(جس سے ہمیں کولیسٹرول،شوگر جیسی اشیاء کے بارے میں ضروری معلومات ملتی ہیں)۔

٢. بریسٹ کینسر کے لئے چھاتی کا معائنہ 

٣. ۔پروسٹیٹ کینسر کی جلد تشخیص کیلئے پروسٹیٹ کا معائنہ

٤. ۔ بلڈ پریشر کے مسائل کی جانچ پڑتال 

٥. ۔جلد کا مکمل معائنہ

مندرجہ بالا ٹیسٹ ہمیں بہت سے امراض کی بر وقت تشخیص اور علاج کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ 

لہذا یہ کہنا بجا ہو گا کہ آپ اور آپکا ڈاکٹر ایک ہی ٹیم کے دو کھلاڑی ہیں جن میں ہم آہنگی اور ربط ہی ہماری صحت کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس سب کو سامنے رکھتے ہوئے آج ہی شفا فار یو کے ماہرین صحت سے اپنے مسائل کے حل اور اپنی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے فی الفور رابطہ کرنے میں دیر نہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.