کمر میں خم کیا ہے اور اس کیلئے ورزش کتنی اہم ہے؟
June 25, 2019 | Uzair Arshad

کمر میں خم کیا ہے اور اس کیلئے ورزش کتنی اہم ہے؟



Read in English

ریڑھ کی ہڈی کی کمزوری سے بچپن میں جنم لینے والی یہ بیماری جسے سکولیوسس یا قمر میں خم کہا جاتا ہے اور اگر اس کا صحیح وقت پر علاج نہ کیا جائے تو یہ تا دیر رہنے والے درد اور چال کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔ بعض اوقات کمر کو ایک طرف موڑ دینے والی یہ بیماری سن بلوغت کے آس پاس بھی ہو سکتی ہے۔ دماغی مرض جسے سیریبرل پلسی کہتے ہیں اور ہمارے پٹھوں کو متاثر کرنے والی ایک اور بیماری مسکولر دیسٹروفی بھی اس کا باعث بنتی ہے لیکن اس کی اصل وجہ ابھی تک صیغہ راز میں ہے۔ خاندان کے افراد میں پہلے سے موجودگی بھی اگلی نسل میں اس بیماری کا خدشہ بڑھا دیتی ہے۔ علامات میں کندھوں میں یا کولہے کے دونوں اطراف میں ظاہری بے ترتیبی یا ایک طرف کے کندھے کے پچھلی جانب کی ہڈی کا باہر کی جانب نکل آنا شامل ہیں۔ ذیادہ تر یہ بیماری روز مرہ زندگی کو متاثر نہیں کرتی لیکن شدید صورتحال میں یہ سانس کی قابلیت اور دل کے مسائل بھی پیدا کر سکتی ہے۔ سرجری اور ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا نارمل پوزیشن میں رکھنے والے بریسس اس بیماری کا علاج کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن اکثر و بیشتر خاص قسم کی ورزش بھی کمر کے خم کو سیدھا کرنے میں خاصی مدد کر سکتی ہے۔ 

 

قمر میں خم کے لئے ورزش

ریڑھ کی ہڈی اور اس کے معاون پٹھوں کو تقویت دینے والی ورزش اور سرگرمیوں کو روزمرہ زندگی میں شامل کرنے سے اس مرض کے شکار لوگوں کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ اس مرض کی وجہ سے کمر کے پٹھے بھی کمزور ہو کر ایک طرف کھچ جاتے ہیں جو درد کا باعث بنتا ہے۔ اس مڑی ہوئی ریڑھ کی ہڈی کی وجہ سے اس سے نکلنے والی رغیں پر بھی شدید کھچاوء پڑتا ہے جو بہت ذیادہ درد کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ کمر کے پٹھوں کی مضبوطی سے ریڑھ کی ہڈی تھوڑی بہت نارمل پوزیشن میں آجاتی ہے مگر اس کے ذریعے بیماری کا جزوی علاج ممکن ہے۔ اپنے وزن پر قابو پانا، یوگا اور پیلٹس ان چند چیزوں میں سے ہے جو کمر کے پٹھوں کی مضبوطی کے ذریعے درد کی شدت کو کم کر سکتی ہیں۔ اور ایسے کاموں اور سرگرمیوں سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے جو ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کا باعث بنیں جیسا کہ دیر تک بھاگتے رہنا اور ایسے کھیل جن میں آپس میں ٹکراو ہو سکتا ہے جیسا کہ فٹبال وغیرہ۔ 

سٹریچنگ اور ورزش مل کر قابل غور نتائج دے سکتے ہیں۔ فزیوٹھراپسٹ سے مشورے کے بعد سکولیوسز کے لئے مختلف  سٹریچز کو بغور سیکھنے کے بعد اور مہارت حاصل کرنے کے بعد ان کو بغیر کسی کے زیر نگرانی گھر پر بھی کیا جا سکتا ہے۔

اس مرض کو اپنے طرز زندگی میں چند تبدیلیاں لا کے کافی حد تک بہتر کیا جا سکتا ہے لہذا آج ہی ان چیزوں کو جاننے کیلئے پاکستان کے بہترین قمر کی درد کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور سکولیوسز سے نجات حاصل کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.