نفسیاتی صحت کا ہماری جسمانی صحت پر کیا اثر ہے؟

نفسیاتی صحت کا ہماری جسمانی صحت پر کیا اثر ہے؟



Read in English

دماغ اور جسم کا تعلق فلسفہ، مذہب اور طب کے ماہرین کے درمیان برابری کی سطح پر زیر بحث رہنے والا ایک اہم موضوع رہا ہے۔ ذہنی تناؤ اور پریشانی کا ہمارے جسم پر اثر اس تعلق کی خوب نشاندہی کرتا ہے۔ یہ تناوء ہمارے دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھانے کے ساتھ ساتھ سر درد اور معدے کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔ یہ تمام علامات کسی جسمانی مرض کے نتیجے میں نہیں بلکہ نفسیاتی تناوء کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ ذہن میں جنم لینے والی اس کشمکش کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ 

جانیے ڈپریشن  کے بارے میں تمام تفصیلات

ہماری نفسیات اور جسم میں بے ربطگی کمر درد، معدے کی خرابی، سر درد، بلند فشار خون، دل کی دھڑکن میں تیزی، سینے میں درد، سانس کا اکھڑنا، نیند میں خلل اور وزن کی ذیادتی یا کمی کی شکل میں بھی نمودار ہو سکتی ہے۔ ناقص نفسیاتی صحت سے موخر الذکر علامات کے علاوہ اور بھی بہت سے خطرناک نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس تعلق کی خرابی کی وجہ سے ہماری قوت مدافعت بھی متاثر ہوتی ہے۔ دیرینہ ذہنی دباؤ، بے چینی اور ڈپریشن ہمارے جسم میں موجود ایک ھارمون جسے سٹریس ہارمون یا کورٹسول کہتے ہیں، کی ذیادتی کا باعث بنتا ہے جو ہمارے مدافعتی سیلز جنہیں لمفوسائیٹس کہتے ہیں جو بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرنے میں اہم کردار رکھتے ہیں، کی تعداد میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ 

ان معلومات کے بعد اپنی ذہنی و نفسیاتی حالت کے بارے میں دلچسپی لینا ناگزیر ہے۔ نفسیاتی امراض سے بچاؤ کے لئے ماہرین نفسیات سے بات چیت اور ذہنی و نفسیاتی صحت کو نمو بخشنے والی سرگرمیوں میں باقاعدہ شمولیت نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کو اس ناامیدی کی سنگین حالت سے نجات دلا سکتی ہے۔ ذہنی و نفسیاتی توانائی اور طاقت سے ہماری جسمانی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات ناقابل یقین ہو سکتے ہیں۔ 

نفسیاتی بیماریوں کے بارے مین ہماری جانب سے شائع ہونے والی اس سیریز کا کل آخری آرٹیکل آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ 

ہماری شفا فار یو ٹیم آپکی جسمانی و ذہنی صحت میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کی خواہاں ہے لہذا ابھی ہمارے بہترین اور تجربہ کار فزیشن سے مشورے میں دیر مت کریں ۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.