عید کے دنوں میں کن چیزوں کے استعمال سے بدہضمی سے بچا جا سکتا ہے

عید کے دنوں میں کن چیزوں کے استعمال سے بدہضمی سے بچا جا سکتا ہے

 بڑی عید پر کھابوں کے بڑے مزے۔ کلیجی سے لے کر مٹن و بیف کڑاہیوں تک۔ باربی کیو سے لے کر نلی نہاری تک ایک سے ایک کھانے اس عید پر ہمارے ذوق نوالہ کی رسید بنتے ہیں۔ لیکن اسکے بعد ہسپتالوں میں بدہضمی اور سنگین طبی صورتحال کے ساتھ آنے والے مریضوں کی لائنیں لگ جاتی ہیں۔ قربانی کے گوشت کو کھانے کے دوران پیٹ کو اپنا ہی پیٹ سمجھئے۔ ساتھ ہی مندرجہ ذیل طریقے اپنائیے جس سے کھانا آرام سے ہضم ہو جائے۔عید قُربان پر عام طور پر سُرخ گوشت زیادہ کھانے سے بہت سے لوگ بد ہضمی جیسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور پیٹ خراب کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔

☆ قربانی کی  کلیجی:

▪︎ قربانی کا گوشت یا قربانی کی کلیجی کھانے کے بعد لیموں کا پانی ضرور لیں۔ اس سے کلیجی ہضم ہونے میں آسانی ہوتی ہے۔ زیادہ کلیجی کھانے سے پیٹ میں اپھارہ، بد ہضمی، تیزابیت اور قبض ہوسکتا ہے۔

▪︎ اس لیے ضروری ہے کہ قربانی کی کلیجی کم سے کم کھائیں۔ دل کی بیماریوں میں مبتلا لوگ، ہائی بلڈ پریشرکے مریض یا جن مریضوں کی ماضی قریب میں angioplasty ہوئی ہے یا دل کا Bypass ہوا ہے وہ تو کلیجی کو ہاتھ بھی نہ لگائیں۔

☆ پپیتے کا استعمال:

▪︎ قربانی کا گوشت پکاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ گوشت اچھی طرح صاف ہو اور صیح طور پر پکایا جائے۔ اگر گوشت گل نہ رہا ہو تو اس کے لیے سالن میں پپیتا ڈال لیں۔

☆ ادرک کا استعمال:

ادرک صدیوں سے نظام انہظام کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور آج بھی اس کا استعمال خوراک کو جلد ہضم کرکے جزبدن بنانے میں انتہائی مفید ہے۔ ادرک کے اندر ایسے Enzymes ہوتے ہیں جو جہاں خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہیں وہاں یہ پیٹ کی صفائی بھی کردیتے ہیں ۔ 

☆ سلاد اور لسی کا استعمال:

▪︎ گوشت کے ساتھ سافٹ ڈرنکس کی بجائے سلاد٬ چٹنی٬ پیازون اور ہری مرچوں کا استعمال کریں۔

▪︎نمکین لسی گوشت کو بہترین انداز میں ہضم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

☆ سیب کا سرکہ

▪︎ سیب کا سرکہ کولیسٹرول اور Triglycerides کو کم کرتا ہے جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

▪︎ اسکا متوازن استعمال وزن گھٹانے کے لئے انتہائی اثر انگیز ہے۔

▪︎ عید قربان کے موقع پر سیب کا خالص سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو گوشت جلد ہضم ہوگا اور اسکے مضرات پیدا نہیں ہوں گے۔

☆ کھانے کے بعد گرین ٹی پئیں

ایک کپ گرین ٹی پینے سے metabolism کی شرح کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ جس سے گوشت کو جلدی ہضم کرنے میں مدد ملے گی۔

☆ املی آلو بُخارے کا شربت

املی اور آلو بخارے کو رات کو بھگو دیں اور گوشت کھانے سے پہلے اس پانی کی پی لیں ، یہ آپ کی خوراک کو جلد ہضم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا اور آپ کو تیزابیت اور بدہضمی جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھے گا۔

 ☆ گرلڈ کھانا کھائیں

▪︎ تلا ہوا کھانا سب سے بڑا مجرم ہے جو آپ کو اہم دن پر شدید پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔ تلی ہوئی خوراک کا استعمال بہت زیادہ مقدار میں غیر محفوظ تیل کی کھپت کا باعث بنتا ہے۔ لہذا اسے بھوننے کے بجائے اچھی طرح سے گرل کرنا بہتر ہے۔

▪︎ مثال کے طور پر کھانے کو زیتون کے تیل میں بھوننا چاہیے جو آپکو غیر صحت بخش چربی سے بچنے میں مدد دے گا جو صحت کے سنگین مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔

  دہی کا استعمال:

دہی Probiotics حاصل کرنے کے لیے ایک نیچرل غذا ہے جو نظام انہظام کوبہتر بناتا ہے۔ گوشت کھانے کے ساتھ دہی استعمال زیادہ سے زیادہ کریں یہ آپ کے جسم میں دوست بیکٹریا کی تعداد کو بڑھائے گا اور معدے میں infection پیدا ہونے سے روکے گا اور گوشت کو تیزی سے ہضم کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔ 

مزید معلومات اور آن لائن مشاورت کے لیے برائے مہربانی www.shifa4u.com  پرجائیں۔

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer