لو کارب بمقابلہ لو فیٹ ڈائٹ؟

لو کارب بمقابلہ لو فیٹ ڈائٹ؟

 Read in English 

ہمارے اجزائے خوراک بالواسطہ ہمارے جسم کے اعضاء لے افعال اور قوت مدافعت کو متاثر کرتے ہیں۔ ڈائٹ ایک مرکزی تھیوری کے گرد گھومتی ہے جس کی بنیاد اسے دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ لو فیٹ ڈائٹ اور لو کارب ڈائٹ۔ اس شمارے میں ہم ان دونوں ڈائٹس کے بارے میں دیکھیں گے کہ ان میں سے کونسی ہماری لیے ذیادہ فائدہ مند ہے۔ 

لو کارب ڈائٹ کیا ہے؟ 

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس غذا میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار نسبتا کم ہوتی ہے جب کہ فیٹس اور پروٹین ذیادہ استعمال کیے جاتا ہے۔ اس غذا کا بنیادی اصول یہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹس کی اضافی مقدار  معدے کے اردگرد اعضا میں جمع ہو کر ان میں فیٹس کے جمع ہونے کا باعث بنتا ہے جس سے پیٹ نکل آتا ہے۔ لہذا لو کارب ڈائٹ فیٹس کی ذخیرہ اندوزی کو کم کر کے شوگر اور کولیسٹرول کی مقدار کو نارمل کرتی ہے اور اس طرح بلڈ پریشر بھی کافی حد تک نارمل ہو جاتا ہے۔ یہ فوائد مجموعی طور پر لوگوں میں ذیابیطس، دل کے امراض، اوسٹیوپوروسز اور موٹاپے کے امکانات کو کم کر دیتے ہیں۔ پروٹین اور فیٹس کا اس خوراک میں استعمال فیٹس کی ذخیرہ اندوزی کو مزید کم کر دیتا ہے۔ تاہم کاربوہائیڈریٹس کے استعمال میں بے حد کمی وٹامنز اور منرلز کی کمی کے باعث ہڈیوں، نظام انہظام اور قوت مدافعت کے مسائل کی وجہ بنتے ہیں۔ ایک دن میں 20 گرام سے کم کاربوہائیڈریٹس کا استعمال ہمارے جسم میں ایک عمل جسے کیٹوسس کہتے ہیں کا باعث بنتا ہے۔ اس عمل میں گلوکوز کی عدم موجودگی میں فیٹس کو انرجی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عمل دیکھنے میں تو کافی فائدہ مند نظر آتا ہے مگر ڈر حقیقت یہ بہترین چیز نہیں ہے کیونکہ اس سے متلی، سر درد، تھکاوٹ، بدہضمی اور نتیجتا ڈائریا اور قبض جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ 

لو فیٹ ڈائٹ کیا ہے؟ 

اس غذا میں فیٹس اور کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیا جاتا ہے۔ اس کی بنیادی منطق یہ ہے کہ کم کولیسٹرول، ٹرانس فیٹس اور سیچوریٹڈ فیٹس کے استعمال سے ہمارا وزن بھی کم ہوگا اور دل اور شوگر کے مسائل سے بھی نجات ملے گی۔ لہذا یہ غذائی ترکیب بالخصوص دل اور شوگر کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے فائدہ مند ہے۔ اگر آپ میں سے کوئ لو فیٹ ڈائٹ پر ہے تو اسے وہ چیزیں جن کے لیبل پر "فیٹ فری" درج ہو کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان میں فیٹ کو بیلینس کرنے کیلئے شوگر اور کارب کی مقدار کو اسی تناسب سے بڑھایا جاتا ہے۔ لہذا ان کا استعمال دل کے مسائل کو مزید سنگین بنا دیتا ہے۔ فیٹ فری فوڈ کی بجائے صحت مندانہ فیٹس والی اشیا کا استعمال کرنا چاہیئے۔ ہمیشہ کوئی بھی فوڈ آئٹم خریدتے ہوئے اس پر درج لیبل پڑھنا مت بھولیں۔ علاوہ ازیں ایسی اشیا کی کم فراوانی اس غذائی قسم کو نسبتا روکھی بنا دیتی ہے۔ جس کے باعث انسان اپنی غذائی حس کو سجھانے کیلئے مزید چیزیں استعمال کرنے لگتا ہے۔ 

قصہ مختصر یہ کہ لو فیٹ ڈائٹ شوگر اور دل کے مسائل کا شکار افراد کیلئے بہترین غذا ہے جبکہ لو کارب ڈائٹ ان افراد کیلئے بہترین غذا ہے جو اپنا وزن کم کرنے اور فیٹس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ مگر لو کارب ڈائٹ میں وٹامن اور منرل کا استعمال بھی یقینی بنانا بے حد اہم ہے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.