ناخن پر پھُپھُوندی کے انفیکشن کے علامات علاج اور احتیاطی تدابیر

ناخن پر پھُپھُوندی کے انفیکشن کے علامات علاج اور احتیاطی تدابیر

 

Read in English

یہ بیماری جسے اونکومیکوسیز بھی کہا جاتا ہے، ذیادہ تر بوڑھے لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ ناخن کو اثرانداز کرنے والی پھُپھُوندی کئی اقسام کی ہو سکتی ہے جیسا کہ یاست، مولڈز وغیرہ لیکن سب سے ذیادہ پائی جانے والی پھُپھُوندی کا نام ڈرماٹوفائٹ ہے جو ذیادہ تر انفیکشن کا باعث بنتی ہے۔ ناخن کے یہ انفیکشن ناخن کے نیچے سفید اور پیلے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں اور اگر اس کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ پورے ناخن کو اپنی گرفت میں لے کر ناخن کے سخت ہو کر گرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ 

علامات میں ناخن سے گندی بدبو آنا، سخت اور اکھڑتا ہوا ناخن اور ناخن کا پیلا یا بھورا ہو جانا شامل ہیں۔ خدشاتی عناصر میں قوت مدافعت کی کمی، بڑھتی ہوئی عمر، ذیادہ پسینہ آنا، ناخنوں کے انفیکشن اور گندی جگہ پر ننگے پاوں چلنا ذیادہ اہم ہیں۔ علاوہ ازیں، شوگر کے مریضوں میں ٹانگوں تک خون کی کم رسائی ان افراد میں اس مرض کی ذیادتی کا باعث ہے۔ علاج میں بآسانی دستیاب سے لیکر ڈاکٹر کی رسید پر والی ادویات تک تمام آپشن موجود ہیں۔ 

احتیاطی تدابیر

١. اپنے ہاتھوں اور پاوں کی باقاعدہ صفائی

٢. ناخنوں کو اچھے سے تراشا جائے اور ٹیڑھے میڑے کونے کھدرے سے پرہیز کیا جائے

٣۔ ناخن تراش کو اچھے سے صاف کیا جائے 

٤. بند جوتے پہنتے ہوئے جرابیں لازمی پہنی جائیں

٥. اگر کسی سیلون یا پارلر سے ناخن کا علاج کرایا جائے تو اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام آلات صاف ستھرے ہیں

اگر آپ میں سے کوئی اس بیماری کا شکار ہے تو آج ہی شفا فار یو سے رابطہ کریں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.