الرجی کی کچھ عام علامات کا طریقہ علاج

الرجی کی کچھ عام علامات کا طریقہ علاج

 

 

Read in English

آنکھوں میں خارش اور سوزش الرجی کی عام علامات میں سے ہیں۔ ان کو صحیح کرنے کا موثر اور تیز علاج تھوڑا مشکل ہے۔ الرجن کے گرد تھوڑی دیر موجودگی الرجی کی علامات کا باعث بنتی ہے۔ بعض لوگوں میں الرجی کا اظہار سوزش زدہ اور پانی سے بھری ہوئی آنکھوں کے بجائے ناک میں خارش اور سوزش کے ذریعے ہوتا ہے۔ چونکہ علامات چشم ہماری روزمرہ زندگی میں شامل سرگرمیوں جیسا کہ پڑھنا، لکھنا اور ڈرایونگ کو متاثر کر سکتی ہیں لہذا ان کا موثر اور گھریلو علاج ہم سب کو پتہ ہونا چاہئیے۔ آئیے اس پر نظرثانی کرتے ہیں 

الرجی کے بارے میں چند اہم باتیں

 

١. اپنے منہ اور آنکھوں کو اچھی طرح پانی سے صاف کری

اس سے جتنے بھی الرجن ہماری آنکھ یا ناک یا ان کے اردگرد موجود ہوں گے وہ نکل جائیں گے  

 

٢.  ٹھنڈے کپڑے یا برف کی ٹکور

ٹھنڈا کپڑا آنکھون پہ رکھنے سے سوزش میں واضح کمی اور ایک سکون کی لہر محسوس ہو گی۔ 

 

٣.  باہر جانے سے گریز

اگر آپ کو لگے کہ باہر جانے سے الرجی کی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو جب تک علامات بہتر نہ ہو جائیں باہر جانے سے گریز کیا جائے۔ 

 

٤. الرجی کو ختم کرنے والی قطرے بھی آنکھوں میں ڈالے جائیں

اگر اوپر درج تدابیر پر عمل کرنے کے بعد بھی کوئی واضح فرق نہ پڑے تو میڈیکل سٹور پر بآسانی موجود اینٹی۔الرجک ڈراپس یا گولیوں کا استعمال کریں۔ 

اگر آپ کو بار بار الرجی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو آج ہی شفا فار یو کے ڈاکٹرز سے رابطہ کریں ۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.