کھلاڑیوں کے لئے بہترین غذا کونسی ہے؟

کھلاڑیوں کے لئے بہترین غذا کونسی ہے؟

 

ہر عمر کے لوگوں کیلئے ہفتے میں 5۔4 دن ورزش کرنا لازمی ہے۔ ایک اوسط انسان کیلئے تیز رفتار سے چلنا، دوڑنا، تیراکی، سائیکل چلانا، ٹینس کھیلنا اور ویٹ لفٹنگ بہترین ورزش کے زمرے میں آتے ہیں۔ تاہم ذرا اعتدال پسندی سے ہٹ کر ورزش کے طریقے عموما ان کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ہیں جو مقابلے میں نامزد ہو کر کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں خواہ وہ دوڑنا'سائیکل سواری یا تیراکی کچھ بھی ہو۔ قطع نظر اس کے کہ آپ مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں یا ویسے ہی صحت مند رہنا چاہتے ہیں ورزش ایک مکمل اور لازمی ضابطہ حیات ہے۔

 

ورزش کے فوائد میں وزن میں کمی، بلڈ پریشر میں کمی، خون میں چکنائی کی مقدار میں کمی، دل کے امراض میں کمی اور میٹابولزم میں خوشنما اعتدال شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش ہمارے جسم میں اینڈورفن(خوشی والے ہاارمونز) کے اخراج سے ہماری نفسیاتی اور دماغی صحت کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے۔ صحیح خوراک اور ورزش لازم و ملزوم ہیں کیونکہ خوراک ہی ورزش کے لئے درکار توانائی فراہم کرتی ہے۔ عموما کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین ورزش کیلئے بہت ضروری ہیں۔ پانی بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پسینے کے ذریعے جسم مسلسل پانی کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے  لہذا پانی کی کمی کو بحال کرنا بہت ضروری ہے۔

 

بالخصوص کھلاڑیوں کے لئے اوسطا غذائی اجزا ایک عام آدمی سے نسبتا ذیادہ درکار ہوتے ہیں کیونکہ وہ لوگ ذیادہ دیر کیلئے جسمانی طور پر پر تند خو اور ایکٹو رہتے ہیں۔ لہذا یہ ذیادہ توانائی انہیں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، صحت مندانہ فیٹس اور پانی سے حاصل کرنی پڑتی ہے۔ 

 

کاربوہائیڈریٹس

ہمارے جسم کا بنیادی ذریعہ توانائی کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔ کاربز میں روٹی، پاستا، چاول، آلو اور اناج وغیرہ شامل ہیں۔ یہ جسم میں جا کر گلوکوز کی شکل میں تبدیل ہو کر ہمارے خلیوں کو توانائی بخشتے ہیں۔ کاربوہائیڈریٹس کو خوراک میں شامل کیے بغیر ورزش ایک چیلنج سے کم نہیں کیونکہ اس صورتحال میں ساری انرجی جسم کو جمع شدہ فیٹس سے حاصل کرنی پڑتی ہے۔ ایک عام انسان کیلئے یہ بات حیرت سے خالی نہیں ہے کہ ایک کھلاڑی یا اتھلیٹ کو فیٹس سے انرجی حاصل کرنے کیلئے کاربوہائیڈریٹس کے مقابلے میں ذیادہ تگ و دو کرنی پڑتی ہے۔

 

صحت مندانہ فیٹس

انرجی کے ساتھ ساتھ خوش صحت چکنائی کے ذرائع جیسا کہ ایووکاڈوز، خشک میوہ جات اور بیج وغیرہ ہمارے جسم کو ضروری اور بنیادی غذائی اجزا بھی فراہم کرتے ہیں۔ فیٹس کی ذیادہ مقدار ان سیچوریٹڈ فیٹس پر مشتمل ہونی چاہئے۔ کیونکہ سیچوریٹڈ فیٹس کی ذیادتی وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ دل کے مسائل کا باعث بھی بنتی ہے۔ تاہم اتھلیٹکس سے منسلک افراد کیلئے فیٹس بھی توانائی کا ایک اہم سبب ہیں۔

 

پروٹین

پروٹین کھیل اور اتھلیٹکس سے متعلقہ افراد میں انرجی پہنچانے سے ذیادہ پٹھوں کی نشونما اور مرمت کیلئے اہم ہے۔ ورزش اور کھیلوں کے دوران پٹھے مستقل طور پر توڑپھوڑ اور تھکاوٹ کا شکار ہوتے رہتے ہیں جس کے بعد وہ دوبارہ سے پروٹین کی مدد سے مزید طاقتور بن جاتے ہیں۔ پروٹین کے بغیر یہ عمل کافی دشوار ہوتا ہے۔ پروٹین ہمیں انڈوں، گوشت، مچھلی، پھلی دار اشیاء اور خشک میوہ جات سے حاصل کرنی پڑتی ہے۔ 

 

اگر آپ بھی کھیلوں میں حصہ لینا چاہ رہے ہیں تو آج ہی شفا فار یو سے منسلک ماہرین غذائی امور سے مشورہ کرنے میں تاخیر نہ کریں۔ ماہرین غذا آپکو روزانہ درکار کیلوریز سے لیکر خوراک سے متعلق ہر قسم کی مصالحت سے آگاہ کریں گے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.