ہیپاٹائٹس سے بچاو کی بہترین احتیاطی تدابیر

ہیپاٹائٹس سے بچاو کی بہترین احتیاطی تدابیر

 

Read in English

ہیپاٹائٹس کی تمام اقسام کو تفصیل سے پرکھنے کے بعد یہ جاننا بھی نہایت ضروری ہے کہ ہیپاٹائٹس کے تمام وائرسز سے بچا کیسے جائے؟ چونکہ وائرس کی ہر قسم دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہے اور ان کا پھیلاؤ بھی ایک دوسرے سے مختلف ہے لہذا ہم ہر ایک کی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیتے ہیں۔ 

 

١.  ویکسین لگوانا

ا- ہیپاٹائٹس اے اور بی کی ویکسین موجود ہے لہذا اس کو لازمی طور پر لگوایا جائے۔ 

ب- ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین ہمیں ہیپاٹائٹس ڈی کے خلاف بھی قوت مدافعت بخش دیتی کیونکہ ہیپاٹائٹس ڈی صرف ان افراد میں ہوتا ہے جو ہیپاٹائٹس بی کا پہلے سے شکار ہوں۔ 

ج- ہیپاٹائٹس ای اور سی کی کوئی ویکسین تاحال موجود نہیں ہے۔ 

 

٢.  خوراک اور پانی کی صفائی

ا۔ ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ خوراک اور پانی کے ذریعے پھیلتے ہیں۔ 

ب۔ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے تاکہ انسانی فضلا کی خوراک یا پانی تک رسائی کو نا ممکن بنایا جائے جو کہ وائرسز کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 

ج۔ اشیائے خوردونوش کو دھوتے اور پکاتے ہوئے صرف اور صرف فلٹر شدہ پانی کا استعمال کریں۔

د۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو پانی آپ پی رہے ہیں وہ صاف اور فلٹر شدہ ہو اور اگر یہ سہولت موجود نہیں ہے تو اسے ابال کر استعمال کیا جائے۔ 

ع۔ گلی محلوں میں پھیری والوں سے چیزیں لے کر کھانے سے گریز کریں۔ 

 

٣.  سیکس کے دوران احتیاطی اقدام

ا۔ ہیپاٹائٹس اے اور بی سیکس کے دوران بھی پھیل سکتے ہیں۔ 

ب۔ انفیکشن سے بچاو کیلئے کنڈم کا استعمال یقینی بنائیں اور اگر آپ کافی سارے لوگوں سے سیکس کر رہے ہیں تو ماہانہ اپنے ٹیسٹ کروائیں۔ 

 

٤.  خون کے آلات کی صفائی

ا۔ ہیپاٹائٹس بی, سی اور ڈی آلودہ یا استعمال شدہ آلات جیسا کہ سرنجز اور ٹیکوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ 

ب۔ لہذا سرنجز اور ٹیکوں کا ایک سے ذیادہ بار استعمال ہرگز نہیں کریں۔ 

ج۔ ہسپتال یا متعلقہ عملے سے ضرور پوچھیں کہ کیا انہوں نے تمام آلات کو صاف کر لیا ہے؟ 

 

چونکہ کچھ جگہوں پہ ہیپاٹائٹس ذیادہ کثرت سے پایا جاتا ہے لہذا عام طور پر کچھ مخصوص افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی سکریننگ کو بہت فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے۔ ہیپاٹائٹس اے، ای اور ڈی کی سکریننگ صرف شک کی بنا پر ہی کروائی جاتی ہے۔ اس بیماری کے بارے میں مزید جاننے کیلئے شفا فار یو سے رابطہ کریں۔ اگر آپ اپنے ٹیسٹ کروانا چاہتے ہیں تب بھی ہماری ٹیم آپ کی منتظر ہے۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.