قربانی کا گوشت: دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے غذائی ڈائٹ پلان

قربانی کا گوشت: دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے غذائی ڈائٹ پلان

 

 عید الاضحی خوشیوں، محبت اور قربانی کا تہوار ہے۔ اس موقع پر گوشت کی فراوانی ہر گھر میں ہوتی ہے، مگر دل اور شوگر کے مریض اگر احتیاط نہ کریں تو یہ خوشی اُن کی صحت کے لیے نقصان دہ بن سکتی ہے۔ اس مضمون میں ہم ایک مکمل غذائی ڈائٹ پلان پیش کر رہے ہیں تاکہ دل اور شوگر کے مریض عید کی خوشیوں میں بھی صحت مند زندگی گزار سکیں۔

 ☆  دل اور شوگر کے مریض گوشت کھا سکتے ہیں، مگر کیسے؟

جی ہاں! اگر آپ کو دل کی بیماری یا شوگر ہے تو قربانی کا گوشت کھانے سے مکمل پرہیز ضروری نہیں، لیکن احتیاط اور مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

  ●  دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے غذائی پلان

صبح کا ناشتہ

︎  اُبلا انڈا یا ہلکا تلا ہوا

︎  ایک کپ بغیر چینی کی چائے

︎  ایک سلائس براؤن بریڈ یا دلیہ

︎  اگر شوگر نارمل ہو تو ایک عدد چھوٹی کیلا یا سیب

 

دوپہر کا کھانا

︎  8075 گرام ابلا یا گرِل کیا گیا بکرے یا گائے کا گوشت

ساتھ میں ہری سبزی (پالک، بھنڈی) یا دال

ایک چپاتی (جو یا گندم کی بغیر چکنائی)

ایک پلیٹ سلاد (ٹماٹر، کھیرا، بند گوبھی)

ایک گلاس لیموں پانی (بغیر چینی) 

 ☆  پرہیز کریں:

* کڑاہی، فرائی گوشت، قورمہ

* نمک اور مرچ کا زیادہ استعمال

 شام کا ہلکا کھا نا

︎  ایک کپ سبز چائے بغیر میٹھے کے

چند بھنے ہوئے بادام یا اخروٹ

ایک عدد فروٹ سیب، آڑو وغیرہ

 رات کا کھانا

︎  سبزی یا دال کے ساتھ تھوڑا گوشت

ایک عدد چپاتی

︎  دہی یا رائتہ

کھانے کے بعد ہلکی walk (20 منٹ)

 خاص احتیاط  برتیں:

* گوشت میں چربی نہ ہو

* گوشت کو ابلے، روسٹ یا گرل کرکے کھائیں

* گوشت کے ساتھ  زیادہ سبزیاں استعمال کریں

* نمک اور تیل کا استعمال کم سے کم رکھیں۔

* فرائی اشیاء اور میٹھے سے پرہیز کریں۔

 دل اور شوگر کے مریض یہ عادات اپنائیں

︎  کھانے سے پہلے بلڈ پریشر اور شوگر چیک کریں

︎  کھانے کے بعد واک یا ہلکی چہل قدمی کریں

︎  پانی زیادہ  cold drinks سے پرہیز کریں

︎  گوشت کے ساتھ لیموں، دہی، یا سلاد ضرور استعمال کریں

عید پر میٹھے، شیر خُرمے، اور کھجوروں کا اعتدال سے استعمال کریں۔

 ماہرین کی تجویز:

دل اور شوگر کے مریض عید پر گوشت ضرور کھا سکتے ہیں،  مگر اس کے لیے صحیح طریقہ اور مقدار کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ 

عید پر صحت کا توازن کیسے رکھیں؟

︎  کھانے کے بعد walk سے شوگر اور ہاضمہ کنٹرول میں رہتا ہے

︎  سبز چائے یا نیم گرم پانی  کا استعمال کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔     

چھوٹے حصے میں کھانے سے بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول         

پھل اور سلاد کا استعمال فائبر اور وٹامنز فراہم کرتا ہے۔       

 عید الاضحی پر قربانی کا گوشت کھانے سے دل اور شوگر کے مریضوں کو روکنا نہیں، بلکہ صحیح مقدار، پکانے کا صحت مند طریقہ، اور متوازن غذا کے اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اپنے آپ کو خوش رکھیں، مگر اپنی صحت کو بھی عید کی خوشیوں میں نظرانداز نہ کریں۔

 

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer