ڈورسیلجیا/کمر درد: علامات اور علاج

ڈورسیلجیا/کمر درد: علامات اور علاج

ڈورسیلجیا کو عام اصطلاح میں کمر درد کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ دو لفظوں کا مرکب ہے؛ ڈورسل جس کے معنی ہیں کمر اور ایلجیا جسکا مفہوم ہے درد تو پورے لفظ کا مطلب ہے کمر درد مگر اس اصطلاح کا مطلب اس سے ذیادہ وسیع ہے۔ ڈورسیلجیا بلخصوص ریڑھ کی ہڈی یا سپائنل کورڈ سے پیدا ہونے والا درد ہے۔ ریڑھ کی ہڈی کے جس حصے سے یہ درد وقوع پذیر ہوتا ہے اسی لحاظ سے ڈورسیلجیا کی قسم معین کی جاتی ہے۔ 

اس طرح ڈورسیلجیا کی 6 اقسام ہیں: 

1۔ سروائیکل ڈورسیلجیا: بعض اوقات اس درد کو میڈیسن کی اصطلاح میں سروائیکیلجیا کہا جاتا ہے اور اس میں سروائیکل سپائن متاثر ہوتا ہے۔ درد کی شدت گردن میں محسوس کیا جاتا ہے اور یہ چوٹ لگنے یا سپائنل کورڈ میں بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ 

 

2۔ سروائیکو۔تھوریسک ڈورسیلجیا: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ سپائن کے سروائیکل اور تھوریسک حصوں سے جنم لیتا ہے۔ سروائیکل سپائن ریڑھ کی ہڈی کا سب سے اوپری حصہ ہوتا ہے جو کہ گردن میں پایا جاتا ہے جبکہ تھوریسک سپائن ریڑھ کی ہڈی کا دوسرا حصہ ہوتا ہے جو کہ سروائیکل اور لمبر سپائنسر کے درمیان میں موجود ہوتا ہے۔ لہذا سروائیکو۔تھوریسک ڈورسیلجیا اس حصہ میں جنم لینے والی درد کو کہا جاتا ہے۔ 

 

3۔ تھوریسک ڈورسیلجیا: اس قسم کا درد صرف اور صرف تھوریسک سپائنز سے جنم لیتا ہے۔ اس قسم کا دور عموما کم پایا جاتا ہے۔ 

4۔ تھوریکو۔لمبر ڈورسیلجیا:

اس درد میں تھوریسک اور لمبر دونوں ورٹیبرا شامل ہوتے ہیں۔ انسان کمر کے اوپر اور نیچے دونوں جگہوں پر درد محسوس کرتا ہے۔ 

5۔ لمبر ڈورسیلجیا: 

لمبر سپائن تھوریسک سپائن کے ختم ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے اور نیچے جا کر سیکرل سپائن کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ چونکہ کمر کا یہ حصہ روزمرہ حرکات میں سب سے ذیادہ استعمال ہوتا ہے لہذا سب سے ذیادہ درد بھی اسی میں دیکھا جاتا ہے۔ 

6۔ لمبو۔سیکرل ڈورسیلجیا: 

یہ لمبر اور سیکرل سپائن سے جنم لینے والے درد کو کہا جاتا ہے۔ 

ڈورسیلجیا کی علامات: 

چھ اقسام کے ہوتے ہوئے یہ کئی طرح کی علامات کے ساتھ نمودار ہو سکتا ہے۔ متاثرہ افراد کمر یا گردن میں ایک دم اٹھنے والے تیز درد یا مسلسل رہنے والے درد کی شکایت کرتے ہیں۔ اس درد کے ساتھ ایک مخصوص قسم کی چبھن بھی دیکھی جاتی ہے۔ انسان کو مختلف سرگرمیوں جیسا کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اور کرسی یا پلنگ سے اٹھتے ہوئے خاصی دشواری پیش آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جھکتے ہوئے بھی خاصی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔ 

ایسے افراد کیلئے کسی بھی پوسچر کو تبدیل کرنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ شدید کیسز میں سپائنل نروز پر باہر نکلی ہوئی ڈسک کی وجہ سے پڑنے والے دباو کے تحت بازو اور ٹانگیں سن رہنے لگتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک چبھن اور الجھن کا احساس ہر وقت موجود رہتا ہے۔ ان دونوں مسائل کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں بھی کافی مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ 

ڈورسیلجیا کا علاج:

نان سرجیکل ٹریٹمنٹس 

سرجری تک نوبت نہ آنے سے پہلے علاج مکمل طور پر درد کشا ادویات اور فزیکل تھراپی پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایسی ادویات میں این۔ایس۔اے۔آئی۔ڈی اور مسل ریلیکسنٹ شامل ہیں۔ موخر الذکر ادویات درد کی شدت سے پٹھوں میں پیدا ہونے والے کھچاوء کو روکتی ہیں۔ 

 

نروز میں پیدا ہونے والے درد کو کم کرنے والی ادویات میں نیورونٹن اور لریکا شامل ہیں۔ اگر آپ ان میں سے کسی قسم کی علامات کا شکار ہیں تو اپنی دوا تجویز کروانے کیلئے شفا فار یو سے منسلک ماہرین صحت سے رابطہ کریں۔ 

سرجیکل ٹریٹمنٹس: 

جب درد ادویات کی پکڑ سے باہر ہو جائیں تو مندرجہ سرجیکل پروسیجرز بھی فائدہ مند ہو سکتے ہیں: 

۔ مائیکرو ڈیسیکٹمی 

۔ الیکٹریکل سٹیمولیشن 

۔ آرٹیفیشل ڈسک ریپلیسمنٹ 

۔ سپائنل فیوژن 

۔ ورٹیبروپلاسٹی

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.