وٹامن سی کن چیزوں میں پایا جاتا ہے اور یہ ہمارے لیے کیوں اہم ہے؟

وٹامن سی کن چیزوں میں پایا جاتا ہے اور یہ ہمارے لیے کیوں اہم ہے؟

 

Read in English

زندگی کی بقا کیلئے اہم 13 وٹامنز میں سے ایک انتہائی اہم وٹامن سی ہے۔ یہ خوبصورت جلد اور مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے کئ حوالے سے کافی مشہور ہے۔ ایف۔ڈی۔اے کے مطابق ہر روز ایک عام انسان کو اس کی 90 ایم جی  تک مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر عوام الناس سے سوال کیا جائے کہ کس پھل میں سب سے ذیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے تو ذیادہ تر لوگوں کا جواب ہوگا 'مالٹا' اور بہت سے افراد اس کو اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے بھی استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اس کے جوس میں موجود شوگر کی بیش بہا مقدار بعض اوقات صحت کے موافق نہیں ہوتی لہذا آج ہم مالٹے کے علاوہ وٹامن سی سے بھرپور اشیاء کے بارے میں جانیں گے:

 

١. میٹھی لال شملہ مرچ 

 

بہت سے لوگوں کو وٹامن سی سے بھرپور اس سبزی کا علم نہیں ہوگا لیکن اگر اس کو اپنی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو ایک تو سبزی کا فائدہ اور دوسرا وٹامن سی

ایک لال شملہ مرچ میں اوسطا" 190ایم جی وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ 

 

٢. پپیتا

یہ مزیدار اور لذیذ پھل بھی وٹامن سی کا اہم ذریعہ ہے۔

اس میں تقریبا 95ایم گیکے قریب وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ 

 

٣.  براکلی

ایک اور سبزی جو کہ سرطان سے بچاو اور فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھی مالا مال ہے۔ 

ایک براکلی میں اوسطا" 130ایم جی تک وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ 

 

٤. سٹرابری

اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ شوگر کو قابو میں رکھتی ہے اور دل کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ 

اس کی ایک سرونگ میں 95ایم جی وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ 

 

٥.  پائن ایپل

یہ خوش ذائقہ پھل اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے اور انفلیمیشن میں کمی کا باعث بنتا ہے اور وٹامن سی کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ 

اس کی ایک سرونگ میں 80ایم جی وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ 

 

مندرجہ بالا تمام پھل اور سبزیاں مالٹے کے علاوہ وٹامن سی کے بھرپور ذرائع ہیں لہذا خزاں کی طرف بڑھنے سے ان کو اپنی خوراک کا حصہ بنا کر خوش صحت اور توانا رہیے۔ فزیشن کے ساتھ اپنی غذائی معاملات کو مزید تفصیل سے پرکھنے کیلئے ہمارے شفا فار یو کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھائیں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.