ایچ-آئی-وی/ایڈز کا علاج

ایچ-آئی-وی/ایڈز کا علاج

 

Read in English

ایچ-آئی-وی کا علاج تشخیص کے فورا بعد ہی شروع ہو جانا چاہیے۔ جلدی علاج سے ہمیں کئی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جیسا کہ کسی دوسرے شخص میں اس وائرس کی منتقلی کو روکنا، زندگی کے دورانیے میں اضافہ ہونا اور آخری مرحلے ایڈز تک پہنچنے سے بچانا شامل ہیں۔ 

جانیے ایچ-آئی-وی کس طرح ایڈز میں تبدیل ہوتا ہے

اس کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کو اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی کا نام دیا جاتا ہے۔ ایچ-آئی-وی ایک ریٹرو۔وائرس ہے جس کی بنا پر علاج کا نام اینٹی ریٹرو۔وائرل تھراپی ہے۔ تاحال ایڈز ایک لا علاج مرض ہے لہذا اس بیماری سے ہونے والے اثرات کو تاخیری حربے سے سمبھالا جا سکتا ہے۔ اینٹی ریٹرو۔وائرل تھراپی ہمارے جسم میں موجود وائرس کی تعداد کو کم اور سی ڈی فور سیلز کی تعداد کو ذیادہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس تھراپی کے مضر اثرات میں قے اور متلی آنا، چکر آنا، جسم پر ریش ہونا، تھکاوٹ رہنا شامل ہیں۔ ادویات کو باقاعدگی اور ہدایت کے مطابق استعمال کرنا انتہائی اہم ہے۔ ادویات کے چھوڑنے یا ناغے ڈالنے کی صورت بیماری بہت جلدی اگلی سٹیج پر جا سکتی ہے۔ 

اس جدید دور میں ایچ-آئی-وی کے ساتھ بھی اپنی زندگی کو صحیح طور پر گزارنا نا ممکن نہیں ہے۔ ورزش، صحت مندانہ خوراک، ادویات کا باقاعدہ استعمال اور آرام سے یہ ممکن ہے۔ اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے جو جذباتی قوت درکار وہ بھی انسان اچھی صحبت اختیار کر کے آرام سے حاصل کر سکتا ہے۔ اور زندگی یا طرز زندگی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی سے قبل ڈاکٹرز سے مشورہ انتہائی ضروری ہے۔ 

مزید جاننے کے لئے رابطہ کریں  شفا فار یو کی ڈاکٹرز کی ہونہار ٹیم سے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.