صحت مند طریقے سے وزن کم کریں

صحت مند طریقے سے وزن کم کریں

جسمانی طور پر تندرست ہونا متعدد بیماریوں سے بچاتا ہے اور متوازن وزن تندرستی کی جانب پہلا قدم ہے . متوازن جسمانی وزن ذہنی صحت کو بھی یقینی بناتا ہے۔زیاده تر لوگ اپنی غذا کو کم کرکے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ عمل صحت مند ہونے کی بجائے الٹا نقصان ده ثابت ہوتا ہے ۔ ایک اور بات جس کو وزن میں کمی کرتے ہوئے یاد رکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی یہ توقع نہیں کرنی چاہیے کہ آپ کا وزن جلدی کم ہو جائے گا 

صحت مند طریقے سے وزن میں کمی کے لیے مندرجه ذیل تجاویز پر عمل با اثر ہو سکتی ہیں .

ا ۰ پانی پینا

وزن کم کرنے کا پہلا قدم ہائیڈریٹ رہنا ہے . پانی پینے کے بے شمار فوائد میں سے ایک فائده یہ ہے کہ یہ آپ کا ہاضمہ درست رکھتا ہے۔ مزید برآں اگر آپ کھانا کھانے سے پہلے پانی پیتے ہیں تو آپ کو کھانے کی کم طلب محسوس ہوتی ہے اس طرح آپ زیادہ کھانے کے امکان کو کم کر سکتے ہیں .

٢. پروسیسڈ فوڈ سے پرہیز

ایسے کھانوں میں کیلوریز ، چربی اور چینی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے ان میں غذائی اجزاء کی کمی ہوتی ہے اس لیے جتنا ہو سکے ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے 

3 پروٹین سے بھرپور ناشته کریں

ایسی غذا جس میں پروٹین زیاده مقدار میں ہوتی ہے آپ کے وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے اور آپ کو موٹاپے کی بیماری سے بھی بچاتی ہیں۔ 

4 - چینی کا کم استعمال

پروسیسڈ فوڈ کھانے سے آپ چینی کی زیاده مقدار اپنے جسم میں شامل کر رہے ہوتے ہیں اور شوگر کی زیادتی کی وجہ سے آپ کی صحت پر بُرا اثر پڑتا ہے . زیادہ سے زیادہ آپ اپنی چائے میں ایک چمچ چینی شامل کر سکتے ہیں 

5 .اگر آپ کافی پینا پسند کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ چینی کے بغیر بلیک کافی لیں یہ آپ کے نظام انہضام کو معتدل رکھنے میں کارآمد ثابت ہوتی ہے 

6.  کھانا کھانے کے اوقات بنائیں

وزن کم کرنے کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کھانا کھانے کے اوقات ترتیب دیں اور ہلکی بھوک رکھ کر کھانا ختم کریں ۔ اس طرح عمل کرنے سے آہستہ آہستہ وزن کم ہونے لگے گا اور علاوہ ازیں یہ عادت اپنانے سے آپ کو اپنا وزن برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی 

7 اپنی روزانہ کی خوراک میں پھل اور سبزیاں شامل کریں۔ آپ کو اپنی پوری غذا تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اپنی خوراک میں تازه پهل اور سبزیاں شامل کرنے سے آپ اپنے جسم کو باقاعدہ سے ایک خاص مقدار اور توازن کا عادی کررہے ہوتے ہیں جو کہ لمبے عرصے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے اور اس بات کو یقینی بنارہے ہوتے ہیں کہ آپ کی غذا میں ضروری وٹامن معدنیات اور ریشے موجود ہیں۔ مزید برآں جب آپ کا جسم ان چیزوں کا عادی ہو جاتا ہے تو آپ کی خوراک میں سے جنک فوڈز خود بخود کم ہو جاتے ہیں

8 . ورزش کرنا

اپنے وزن کو کم یا برقرار رکھنے کے لیے ورزش بہت ضروری ہے . اچھی خوراک کھانے کے ساتھ بھی اگر آپ ورزش نہیں کررہے ہوتے تو آپ کووزن کم کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں . آپ ایک دن میں تقریباً پانچ سے چھو ہزار قدم کے برابر پیدل چلنے سے شروع کر سکتے ہیں اور آہستہ آہستہ اسے دس ہزار قدم کے برابر پیدل چلنے تک بڑھا سکتے ہیں اس مقصد کے لیے زیادہ تر موبائل فون میں موجود ایپ سے مدد لے سکتے ہیں 

9 ناشته ضرور کریں

دن بھر توانائی کا ذخیره کرنے کے لیے روزانہ ناشتہ کرنے کی عادت کو اپنانا ضروری ہے اور مطالعات سے پتہ چلتا ہے که روزانه ناشته کرنے والے افراد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اس کے علاوہ دن بھر غیر متوازن غذا کھانے سے بھی بچا جاسکتا ہے .

اگر آپ اپنی صحت کے متعلق مزید مشوره کرنا چاہتے ہیں تو ابھی شفافار یو کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں

Recommended Packages

Sajid Fareed

Sajid Fareed is Project Manager at Shifa4u