ڈائریا کا گھریلو علاج

ڈائریا کا گھریلو علاج

 

Read in English

 

ڈائریا چاہے تھوڑے عرصے کیلئے ہی کیوں نہ ہو بہت بے چینی پیدا کر دیتا ہے۔ لیکن اس کو گھر میں رہتے ہوئے بھی اچھے سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ پتلے پانی کی طرح کے بار بار آنے والے موشن کو ڈائریا کہا جاتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں فوڈ پوائزننگ اور معدہ کو اثرانداز کرنے والے جراثیم سر فہرست ہیں۔ لیکن اگر ڈائریا کافی عرصہ سے ٹھیک نہیں ہو رہا تو ہو سکتا ہے کہ کوئی اور بیماری جیسا کہ آئی۔بی۔ایس، کرون ڈیزیز، گلہڑ یا سیلیک ڈیزیز وغیرہ بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہیں۔ 

 

تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ڈائریا کسی دوسری پیچیدہ بیماری کی وجہ سے نہیں ہے تو اسے گھر میں بآسانی حل کیا جا سکتا ہے۔ ذیادہ تر افراد پہلی الٹی یا موشن کی شکایت پر ہسپتال بھاگنے کی کرتے ہیں جبکہ یہ ضروری نہیں ہے۔ ہسپتال جانا تب لازمی ہوتا ہے جب ڈائریا مستقل شکل اختیار کر لے اور پانی کی کمی بھی واضح ہونے لگے۔ پانی کی کمی کی علامات میں کم پیشاب آنا، چکر آنا، منہ کا خشک ہونا، سر درد اور بہت ذیادہ تھکاوٹ شامل ہیں۔

 

 

ڈائریا کا مکمل گھریلو علاج

 

گھر میں علاج کو موثر بنانے کیلئے نرم غذا، نمکول ملا پانی، آرام کرنا اور پرو بائیوٹکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آرام کرنا کسی بھی بیماری کیلئے اہم ہے لیکن نظام انہظام کے مسائل میں تو بے انتہا ضروری ہے چونکہ ان امراض میں جسم سے پانی اور نمکیات خاصی مقدار میں نکل رہی ہوتی ہیں تو آرام کرنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ نمکول والا پانی اور سادہ پانی دونوں کا استعمال بھی بڑھا دینا چاہیے تاکہ جو پانی اور نمکیات ضائع ہو رہے ہیں انہیں فورا پورا کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ ڈائریا صحیح ہونے کے بعد بھی پانی بیش بہا استعمال جاری رکھیں۔

 

کیلے، چاول، سیب کا ساس اور ٹوسٹ پر مشتمل ڈائٹ جسے براٹ ڈائٹ کہتے ہیں یہ ڈائریا یا کوئی بھی متعلقہ بیماری کیلئے کافی مفید ہے۔ اس ڈائٹ کے تمام اجزا نرم اور آرام سے ہضم ہونے والے ہیں جو کہ انہیں ایسی بیماریوں میں اور بھی کارگر بنا دیتے ہیں۔ مرغن اور مرچوں والی چیزیں، میٹھی اور ڈیری کی اشیاء اور بازاری کھانوں سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان سے متلی اور قے آنے لگتی ہے۔ لیکن یہ غذا جسم کو درکار تمام اجزا فراہم نہیں کر سکتی لہذا ڈائریا اور الٹیاں صحیح ہونے کے 24 گھنٹے بعد روٹین کی خوراک دوبارہ سے شروع کر دینی چاہیے۔ علاوہ ازیں پرو بائیوٹکس کا استعمال بھی کافی فائدہ مند ہے۔ یہ ہماری آنتوں کیلئے فائدہ مند بیکٹیریا ہمارے جسم میں پہنچاتے ہیں جو کہ ایسے انفیکشن کے بعد ختم ہو جاتے ہیں۔ 

 

اگر ان تمام حربوں کے باوجود بھی 2 3 دن تک آرام نہیں آتا تو پھر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے۔ اگر ڈائریا کے ساتھ آپکو کسی بھی وقت پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہوں یا موشن میں پس یا خون آنے لگے، وزن کم ہو جائے یا ڈائریا ٹھیک نہ ہو رہا ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ شفا فار یو کے ہونہار فزیشن سے رابطہ کر کے اپنے لئے بہترین طرز علاج سے مستفید ہوں۔ 

قصہ مختصر یہ کہ ڈائریا کی صورت میں براٹ ڈائٹ، نمکول ملا پانی، سادہ پانی کا ذیادہ استعمال اور آرام کریں۔ امید ہے کہ آپ اس سے یقینا ٹھیک ہو جائیں گے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.