کووڈ19 کے مرض میں خود احتیاطی کی اہمیت

کووڈ19 کے مرض میں خود احتیاطی کی اہمیت

Read in English
 
تا حال اس مرض سے مقابلے کیلئے کوئی بھی ویکسین تیار نہیں ہو سکی۔ تاہم مختلف ادویات سے اس کے علاج کی افواہیں گردش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے بیماری کی صورت میں خود احتیاطی اختیار کرنا ہی بہترین حکمت عملی ہے۔ 
 
خود احتیاطی سے مراد یہ ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے جس کیلئے اپنے گھر کے افراد سے علیحدگی یا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا سب سے پہلا اور بنیادی جزو ہے۔ صحت مند خوراک اور کثرت سے پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال بھی طاقت ور ثابت ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں آرام و سکون بھی خود احتیاطی کا ایک اہم حصہ ہے چونکہ وائرس بہت سے افراد میں تھکاوٹ اور جسم درد کا باعث بنتا ہے
 
یہ تدابیر انسان میں ڈیپریشن اور انزائیٹی کے جذبات ابھار سکتی ہیں لہذا اپنے پیاروں سے ویڈیو کال اور دیگر طریقوں سے رابطہ رکھنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ ماحول کو خوشنما اور نارمل رکھنے کیلئے روز مرہ کی روٹین بھی کافی مدد کر سکتی ہے۔ 
اپنا خیال رکھنا شروع کریں۔ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.