معدے کی درد کے گھریلو اور قدرتی علاج

معدے کی درد کے گھریلو اور قدرتی علاج

Read in English

ہر شخص اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی پیٹ درد کا شکار ہوتا ہے جو درحقیقت بدہضمی، ڈائریا، قبض یا پیٹ میں گیس کی شکایت سے ہونے والی انفلیمیشن اور انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ذیادہ تر یہ پیٹ درد گندا کھانا کھانے، ذہنی دباؤ یا پیٹ پر چوٹ لگنے کے باعث ہو سکتا ہے۔ تاہم بعض اوقات پیٹ درد کا سبب ذیادہ سنگین بھی ہو سکتا ہے جس میں اپنڈکس کی انفلیمیشن، آنتوں میں رکاوٹ یا کینسر شامل ہیں۔ 

مندرجہ ذیل طریقوں سے پیٹ کے درد میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے: 

1۔ نیم گرم لیموں والا پانی: 

نیم گرم پانی میں مالا لیموں دراصل ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ہماری خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ پانی کے ساتھ مل کر لیموں پیشاب آور گولی کی طرح کام کرتا ہے جس سے ہمارے جسم میں نمکیات کی ذیادتی بھی ختم ہو جاتی ہے اور گیس کا احساس بھی ماند پڑ جاتا ہے۔ اس میں موجود ایسیٹک ایسڈ ہمارے آنتوں کے لئے نہایت فائدہ مند ہے۔ 

2۔ منرل واٹر: 

منرل واٹر میں موجود نیوٹرینٹ ہماری خوراک میں موجود اشیاء کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں جس سے پیٹ درد میں کمی آ جاتی ہے۔ چونکہ الٹیوں کے باعث ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی ایسے مریضوں کو ذیادہ پانی پینے کا کہا جاتا ہے۔ 

3۔ نیم گرم پانی سے نہانا: 

نیم گرم پانی سے نہانے کے بعد ہمارے پیٹ کے پٹھوں کی اکڑاہت کافی حد تک کم ہو جاتی ہے جس سے ہمارا نظام انہظام ذیادہ تندہی سے کام کرنے لگتا ہے۔ پانی کی نیم حدت سے خون کا بہاو بھی بڑھ جاتا ہے اور ہمارے جسم کے ری ایکشنز کی سپیڈ بھی بڑھ جاتی ہے۔ 

4۔ چاول: 

ابلے چاولوں کی ایک پلیٹ ہمارے معدے کو ان تمام نیوٹرینٹ سے آراستہ کرتا ہے جو کہ ایک نرم پاخانہ پیدا کرنے کیلئے درکار ہوتے ہیں۔ ان میں موجود میگنیسیم اور پوٹاشیم کی ذیادہ مقدار ہماری آنتوں تک پہنچنے والے خون کی مقدار کو بھی بڑھا دیتے ہیں جس سے پاخانہ بننے کا عمل مزید بہتر ہو جاتا ہے۔ 

5۔ کیلے: 

کیلوں میں موجود وٹامن اور منرل بالخصوص وٹامن بی6 ہاضمے کے عمل میں درکار انزائمز کی تقویت کو بڑھا کر اسے مزید تیز کر دیتی ہیں۔ علاوہ ازیں ان میں پایا جانے والا پیکٹن ڈائریا میں بھی بہت مفید ہے۔ 

6۔ ادرک: 

ادرک میں شامل جنجرول اور شوگول کے مرکبات ہمارے معدے کو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عموما اسے مصالحہ جات کے ساتھ کھانا پکاتے ہوئے شامل کیا جاتا ہے مگر اسے پانی یا چائے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

7۔ سیب کا سرکہ: 

یہ مرکب ایسیٹک ایسڈ کے ذریعے ہمارے پیٹ درد کو ڈرامائی حد تک کم کر دیتا ہے اور یہ ہمارے معدے میں ایسڈ کی مقدار کو کم کر کے ہارٹ برن میں بھی مفید ہوتا ہے۔ لیکن اس کا بے جا استعمال دانتوں کی خرابی کا باعث بنتا ہے لہذا اس میں شہد کو شامل کر کے اس کی ایسڈٹی کو کم کیا جاتا ہے۔ 

مختصر یہ کہ پیٹ درد کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں سے فوڈ پوائزننگ اور انفیکشن اہم ہیں۔ گھر میں موجود اشیاء جیسا کہ لیموں، ادرک، کیلے اور منرل واٹر اس کو کم کرنے میں خاصے مددگار ہو سکتے ہیں۔ ذیادہ تر صورتوں میں پیٹ درد کسی سنگین مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوتی مگر اگر پیٹ درد عرصہ دراز تک چلتی رہے تو ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہئے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.