اوکیوپیشنل تھراپی اور فزیوتھراپی میں کیا فرق ہے؟

اوکیوپیشنل تھراپی اور فزیوتھراپی میں کیا فرق ہے؟

 

Read in English

یہ دونوں تھراپیز ایک دوسرے سے خاصی مشابہت کے سبب ایک جیسی سمجھی جاتی ہیں۔ جبکہ حقیقت میں یہ ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان میں کیا فرق ہے؟ 

اوکیوپیشنل تھراپی کا دارومدار لوگوں کو ان کی روزمرہ زندگی کی سرگرمیوں میں واپس لانا ہے۔ بچے، جوان اور بوڑھے کسی بیماری کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کمزوری یا حالت جو ان کے روزمرہ کے کاموں کو متاثر کرتی ہو کو دور کرنے کیلئے اس تھراپی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس تھراپی کے ذریعے معمول کے کام جیسا کہ نہانا، اپنے جسم کی صفائی، کھانا کھانا، کپڑے بدلنا، اپنی دوائیاں خود لینا، کھانا پکانا اور شاپنگ وغیرہ کا دوبارہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں تھراپیز ہسپتال، او۔پی۔ڈی یا گھریلو سطح پر بھی کروائی جاسکتی ہے۔ 

فزیوٹھراپی بھی کسی بھی عمر میں فائدہ پہنچانے کی اہل ہے لیکن یہ اوکیوپیشنل تھراپی کے مقابلے میں اپنی توجہ روزمرہ کے امور سے ہٹا کر انسانی جسم کی حرکات کو بحال کرنے پر مرکوز کرتی ہے۔ کسی بیماری یا حادثہ کے نتیجہ میں جسم یا جوڑ کی حرکت کا خاتمہ یا اس میں کمی کو فزیوٹھراپی کے ذریعے بخوبی حل کیا جا سکتا ہے۔ فزیوٹھراپسٹس ہمیں وہ ورزش اور سٹریچنگ کی تکنیکی پیچیدگیاں سکھاتے اور سمجھاتے ہیں جو ہمارے پٹھوں کو تقویت بخشنے کے ساتھ ساتھ ہمارے جوڑوں پر حرکت کو بھی بحال کرتی ہیں۔ لہذا ان دونوں تھراپیز کا مقصد انسان کو باقاعدہ زندگی میں واپس لوٹانا ہے۔  

اگر آپ کسی بیماری یا حادثے کے باعث اگر کسی ایسے مسئلے کا شکار ہیں تو رابطہ کریں ہمارے ڈاکٹرز، فزیوٹھراپسٹس اور اوکیوپیشنل تھراپیسٹس سے اور نجات پائیں ان مسائل سے۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.