جانیے ہڈی کیبھڑتی ہوئی سختی(اوسٹیوپوروسز)کے بارے میں

جانیے ہڈی کیبھڑتی ہوئی سختی(اوسٹیوپوروسز)کے بارے میں

 

Read in English

اوسٹیوپوروسز-ہڈیوں کی سب سے عام بیماری- یہ ہماری ہڈیوں کی بتدریج کمزوری کا باعث بنتی ہے جس سے فریکچر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر یہ بیماری 50 سال سے اوپر کے افراد میں پائی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اوسٹیوپوروسز سے ہونے والی کمزوری فریکچر کا سبب بنتی ہے۔ 

کیلسیم اور فاسفیٹ وہ منرلز ہیں جو ہماری ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارا جسم مسلسل پرانی ہڈیوں کو توڑ کر نئی ہڈیاں بنانے کے عمل میں ہے۔ تاہم اگر یہ توڑپھوڑ کا عمل ہڈیوں کی بناوٹ کے عمل سے ذیادہ ہو جائے تو ہڈیوں کی کمزوری جنم لیتی ہے۔ ہمارا جسم اگر کیلسیم اور فاسفیٹ کو ہڈیوں میں جذب کرنے کے بجائے اسے باہر نکالنے لگے تو فریکچر ہونے کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ 

اس کی وجوہات میں مینوپاز(ماہواری کا خاتمہ)، وہ بیماریاں جو انسان کو صاحب فراش کر دیں، پروسٹیٹ اور چھاتی کے کینسر کیلئے ہارمونز کا استعمال اور سٹرویڈز کا دیرینہ استعمال شامل ہے۔ بسا اوقات خاندان میں پہلے سے موجودگی بھی اگلی نسل میں اس بیماری کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔ اور اگر انسان کی خوراک میں کیلسیم اور وٹامن ڈی کی کمی ہے تب بھی اس بیماری کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کیلسیم کی جاذبیت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ لہذا خوراک میں ان دونوں اجزاء کی موجودگی ہڈیوں کی مضبوطی کا ذریعہ ہے۔

اگلے شمارے میں اس کی علامات اور علاج کے بارے میں جاننے کیلئے ہمارے شفا فار یو کے پلیٹ فارم سے رابطے میں رہئے۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.