اوسٹیوپوروسز کا علاج اور طرز زندگی میں کارگر تبدیلیاں

اوسٹیوپوروسز کا علاج اور طرز زندگی میں کارگر تبدیلیاں

 

Read in English

بی۔ایم۔ڈی سکین کی مدد سے تشخیص کے بعد اوسٹیوپوروسز کا باقاعدہ علاج شروع کیا جا سکتا ہے۔ علاج کے بارے میں معلومات حاصل کرتے وقت اپنی خوراک اور طرز زندگی میں اہم تبدیلیوں کے بارے میں جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ ادویات، خوراک اور یہ سرگرمیاں مل کر علاج انتہائی تند خو اور پر اثر ہو جاتا ہے۔ 

عام طور پر اس مرض کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی ادویات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: 

١. بس فوسفونیٹ

٢۔ اسٹروجن 

٣۔ کیلسیٹونن

٤. دنوسومب

اسٹروجن اور بس فوسفونیٹ ان خواتین میں اہم طرز علاج ہیں جن کی ماہواری کی عمر ختم ہو چکی ہو۔ کیلسیٹونن اور دنوسومب ہڈیوں کی مضبوطی اور ہڈیوں کی توڑپھوڑ کی کمی کے ذریعے بہت فائدہ مند ہیں۔ لیکن ان ادویات سے قبل چند اہم چیزیں ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہیں جن کے لئے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیئے۔ 

ہڈیوں کی کثافت برقرار رکھنے کیلئے کیلسیم اور ورزش خاص کر چلنا اور جوگنگ کرنا اہم ہیں۔ اوسٹیوپوروسز کے مرض میں مبتلا افراد گرنے کے باعث بہت شدید چوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں لہذا اپنے جسم میں لچک اور وزن اٹھانے والی ورزش سے حاصل ہونے والی پٹھوں کی مضبوطی اور یوگا بہت مفید ہیں۔ اس کے علاوہ گرنے سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جیسا کہ گھر میں صحن پر پھسلاہٹ سے گریز اور غسل خانے میں سہارا دینے والی اشیا کی موجودگی اہم ہیں۔ اس کے علاوہ ان ادویات سے گریز جو کہ غنودگی کا باعث بنتی ہیں کیونکہ اس سے گرنے کا خدشہ اور بڑھ جاتا ہے۔ 

کل اس سیریز کا آخری شمارہ اس بات پر روشنی ڈالے گا کہ کہیں یہ بیماری کی ایک اہم وجہ کیلسیم کی کمی بھی تو نہیں۔ یہ سب اور مزید جاننے کیلئے شفا فار یوسے رابطہ کریں ۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.