پیسو سموکنگ کیا ہے اور استعمال شدہ دھویں کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

پیسو سموکنگ کیا ہے اور استعمال شدہ دھویں کا کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

ہم سب سگریٹ نوشی کے براہ راست نقصانات سے تو مکمل طور پر آگاہی رکھتے ہیں مگر ہم سگریٹ نوشی کے ارد گرد کے افراد پر اثرات سے مکمل آشنا نہیں ہیں۔ پیسو سموک سگریٹ یا سگار کے آخر سے نکلنے والا دھواں ہوتا ہے جو کہ بغیر کسی فلٹر کے ارد گرد بیٹھے لوگوں کے سانسوں میں شامل ہو رہا ہوتا ہے لہذا یہ دھواں انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور تمباکو نوشی سے جنم لینے والے اس عمل کو پیسو سموکنگ کہتے ہیں۔ 

تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ وہ افراد جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں ان کے خون میں نکوٹین اور کاربن مونو آکسائیڈ پائی جاتی ہے لہذا وہ افراد بھی ان تمام بیماریوں سے متاثر ہو سکتے ہیں جتنا کہ ایک براہ راست سگریٹ استعمال کرنے والا شخص! 

پیسو سموکنگ کے اثرات: 

پیسو سموکنگ ہر کسی کیلئے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ پیسو سموکنگ کے مضر اثرات بے پناہ ہو سکتے ہیں جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں: 

۔ پیسو سموکنگ بالکل براہ راست سموکنگ جتنی خطرناک ہے اور انہی تمام بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے جو کہ براہ راست یا ایکٹو سموکنگ سے ہو سکتی ہیں جن میں پھیپھڑوں کا سرطان اور سانس کے مسائل شامل ہیں۔ 

۔ اگر پیسو سموکنگ کے اثرات پھیپھڑوں کے سرطان جتنے خطرناک نہیں مگر اس کے باعث دل کے امراض پیدا ہونے کا خدشہ شدید بڑھ جاتا ہے۔ 

۔ استعمال شدہ دھواں خون میں شامل ہو کر خون کی نالیوں کو تنگ کر دیتا ہے جس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ 

۔ ایسی حاملہ خواتین جو سگریٹ کے دھویں سے پرہیز نہیں کر پاتیں وہ بچے کی وقت سے پہلے پیدائش اور بچے کے اعضا میں نقص جیسے مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔ 

۔ ایسے بچے جو استعمال شدہ دھویں میں رہتے ہیں ان میں دمہ اور الرجی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ شدید بڑھ جاتا ہے اور یہ بات تحقیق سے ثابت شدہ ہے۔ 

ایک سمجھ دار انسان ہونے کے ناطے ایک بالغ شخص کیلئے سگریٹ نوشی کا انتخاب اس کی اپنی مرضی اور حق ہے مگر اس کی وجہ دوسرے افراد کی صحت کو نقصان پہنچانا قطعا قابل تلافی نہیں۔ 

مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنے پیاروں کو سگریٹ کے جان لیوا دھویں سے بچا سکتے ہیں: 

۔ سگریٹ نوشی کے وقت اپنے اردگرد موجود افراد سے ان کی رائے دریافت کر لیں کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ تو نہیں۔ 

۔ کسی بچے یا حاملہ خاتون کی موجودگی میں قطعا سگریٹ نوشی نہ کریں۔ 

۔ سگریٹ نوشی کے دوران کھڑکی کھول دیں یا اے سی چلا لیں اور کوشش کریں سگریٹ کے لیے کسی کھلی جگہ کا انتخاب کریں۔ 

۔ سگریٹ پیتے ہوئے پنکھا چلانے کی وجہ سے فائدے کی بجائے یہ نقصان ہوتا ہے کہ دھواں چاروں اطراف پھیل جاتا ہے۔ 

۔ بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ سگریٹ نوشی کو زندگی بھر کیلئے ترک کر دیں۔ اپنے جسم کو نکوٹین سے نجات دلانے کیلئے مکمل ترک کرنے تک کم نکوٹین والے سگریٹ یا ویپ کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔ 

 

استعمال شدہ دھویں سے آپ اپنے آپکو کیسے بچا سکتے ہیں؟ 

۔ اگر آپ سگریٹ نہیں پیتے اور اس کے دھویں کے مضر اثرات سے بچنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل اقدامات کافی فائدہ مند ہو سکتے ہیں: 

۔ اپنے ارد گرد لوگوں کو سگریٹ نوشی نہ کرنے دیں بالخصوص اگر آپ بچوں یا حاملہ خاتون کے ساتھ ہیں۔ 

۔ ریستوران میں سگریٹ نوشی کیلئے مخصوص جگہ پر بیٹھنے سے گریز کریں

۔ سموکنگ کیلئے مخصوص جگہوں سے فاصلہ رکھیں 

۔ سموکنگ سے بچنے کیلئے ماسک بالخصوص این۔95 کا استعمال کریں 

۔ اپنے اردگرد کے افراد میں سگریٹ نوشی کے نقصانات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کریں۔ 

سیکنڈ ہینڈ سموک کے بارے میں مزید جاننے کیلئے کسی ہیلتھ پروفیشنل سے رابطہ کریں۔ شفا فار یو آپ کو تمام ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے گھر بیٹھے مشاورت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ لہذا آج ہی شفا فار یو کے ذریعے آن لائن ڈاکٹر سے رابطہ کریں!

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.