وٹامن ڈی کے چھ اہم ذرائع:

وٹامن ڈی کے چھ اہم ذرائع:

 
وٹامن ڈی ایک انتہائی اہم غذائی جزو ہے جو انسان کی ہڈیاں، دانتوں  اور قوت مدافعت کی افزائش کیلئے بے حد ضروری ہے۔ ان کے علاوہ بھی وٹامن ڈی کے بے حد فوائد ہیں لہذا اس کو اپنی غذا میں باقاعدگی سے استعمال کرنا لازمی ہے۔ آئیے ان اشیائے خوردونوش پر نظر ڈالتے ہیں جو اس قیمتی وٹامن سے مالامال ہیں: 
 
1۔ سیلمون: 
 
گلابی رنگ کی یہ خوبصورت مچھلی وٹامن ڈی سے بھرپور ہے۔ اس کا استعمال خون کئ روانی کو بڑھاتا اور دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں یہ ہمارے وہ ہارمونز جو بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں کو بھی اعتدال میں رکھتا ہے۔ میٹابولک ریٹ بڑھا کر یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ دماغ کے افعال کو بہتر کر کے یہ ہماری یادداشت کو بھی جلا بخشتی ہے اور ڈیمنشیا جیسے مرض کیلئے بھی مفید ہے۔ 
 
2۔کیل: 
 
گہرے ہرے رنگ کی یہ سبزی بھی وٹامن ڈی کا گڑ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ہماری جلد و بالوں کی نشونما میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس میں موجود لیوٹین اور زیازینتھین ہماری آنکھوں کے خلیوں کو روزانہ تبدیل کرنے میں مدد دیتے ہیں اور اسطرح آنکھوں کی بیماریوں جیسا کہ سی۔ایم۔وی ریٹینائٹس سے مدافعت پیدا کرتے ہے۔ علاوہ ازیں یہ کینسرز، شوگر، دل کے امراض میں بھی وزن کم کر کے بہتری لا سکتی ہے۔ 
 
3۔ مالٹے کا جوس:
 
ایک گلاس مالٹے کے جوس میں وٹامن ڈی کی اتنی مقدار موجود ہوتی ہے کہ یہ ہڈیوں کو مضبوطی، مسوڑوں کی افزائش اور زخموں کی مرمت میں مدد دے سکتی ہے۔ مالٹے کے جوس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ہمارے جسم مین بننے والے فری ریڈیکلز(زخم آلود اور ڈیڈ سیلز سے بننے والے خطرناک کیمیکلز) کو ختم کر کے ہمارے ٹشوز جیسا کہ دماغ کو ان کے مضر اثرات سے بھی بچاتے ہیں۔ 
اورنج جوس پیشاب کی پی۔ایچ کو تھوڑا بڑھا کر گردے میں پتھری کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ تاہم اسے اعتدال پسندی میں رہتے ہوئے ہی متوازن مقدار میں استعمال کرنا چاہیئے کیونکہ اس میں موجود شوگر کی مقدار وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ 
 
4۔ پالک: 
 
ہرے پتوں والی یہ ایک اور سبزی وٹامن ڈی سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود اجزاء کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کر کے دل کے امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین اور میگنیسیم دمہ کیلئے بھی خاصا مفید ہے۔ علاوہ ازیں اس میں بھی اینٹی آکسیڈینٹ کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو شوگر کے مرض کے امکانات میں خاصی کمی لے آتے ہیں۔ 
 
5۔ انڈے کی زردی:
 
انڈے کی زردی ہمارے مدافعتی نظام کو تقویت بخش کر ہمیں مختلف بیکٹیریا، فنجائی اور دیگر جراثیم سے تحفظ مہیا کرتی ہے۔ اس میں شامل امینو ایسڈز دل کی نالیوں کو ریلیکس کر کے خون کی روانی کو بڑھا کر دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہیں۔ اتھلیٹکس سے منسلک افراد کیلئے بھی یہ پروٹین کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ 
 
6۔ پنیر: 
 
چیز/پنیر(ایک ڈیری پروڈکٹ) کو اپنی خوراک میں شامل کر کے آپ وٹامن ڈی کی کمی سے نجات پا سکتے ہیں۔ پنیر اوسٹیوپوروسز کے مرض میں بھی بے حد مفید ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس میں موجود کیلسیم کی مقدار مسوڑوں میں پی اچ لیول کو بیلینسڈ رکھ کر دانتوں کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ 
قصہ مختصر یہ کہ وٹامن ڈی ہماری ہڈیوں سے لیکر نطام مدافعت تک ہر چیز کیلئے فائدہ مند ہے۔ مندرجہ بالا اشیاء کو اپنی زندگی کا حصہ بنا کر وٹامن ڈی کی کمی کو آج ہی خدا حافظ کہیے

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.