!سگریٹ نوشی ہمیشہ کیلئے ترک کر دیں

!سگریٹ نوشی ہمیشہ کیلئے ترک کر دیں

Read In English

سگریٹ اس قدر خطرناک کیوں ہے؟ 

سگریٹ میں لگ بھگ 5000 سے ذیادہ کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں: 

ٹار-ٹار ایک کیمیکل نہیں بلکہ بلکہ سگریٹ کے دھویں میں موجود کافی سارے کیمیکلز کو کہا جاتا ہے جن سے کینسر ہو سکتا ہے۔ ان کی وجہ سے ہمارے ناخنوں، دانتوں اور پھیپھڑوں پر ایک بورے رنگ کی تے جم جاتی ہے۔ 

آرسینک: اس کیمیکل سے جلد، پھیپھڑوں، جگر اور مثانے کا کینسر ہو سکتا ہے۔

طبینزین: اس سے بلڈ کینسر جیسا کہ لوکیمیا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 

کرومیم 6: اس سے ناک، پھیپھڑوں اور نیزل سائنسز کا کینسر ہو سکتا ہے 

کیڈمیم: بیٹری بنانے میں استعمال ہونے والی یہ دھات بھی سگریٹ میں پائی جاتی ہے اور اس سے پھیپھڑوں، گردوں اور پروسٹیٹ کا کینسر ہو سکتا ہے۔ 

فارملڈیہائڈ: یہ بھی سانس سے متعلقہ سٹرکچرز میں کینسر کا باعث بنتا ہے۔ 

پیسو سموکنگ کیا ہے؟ 

اس سے مراد اردگرد موجود سموکرز کے سگریٹ سے نکلنے والے دھویں کا نان سموکرز کی سانسوں میں شامل ہو جانا ہوتا ہے۔ یہ دھواں سیکنڈ ہینڈ سموک کہلاتا ہے جو کہ نان سموکرز بالخصوص بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سے بچوں دل میں اور پھیپھڑوں میں پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ایسے بچوں میں ریسپائیریٹری انفیکشنز ہونے کے امکانات بھی بہت ذیادہ ہوتے ہیں۔ 

سموکنگ ہمارے جسم میں بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے جن میں سے چیدہ چیدہ مندرجہ ذیل ہیں: 

●دل کے امراض: 

سموکرز میں دل کا دورہ پڑنے کے بہت امکانات موجود ہوتے ہیں۔

●انزائیٹی اور بے چینی: 

سگریٹ نوشی کے معمول میں خلل انزائیٹی اور بے چینی کا باعث بنتا ہے۔ 

●وقت سے پہلے ماہواری کا خاتمہ: 

خواتین سموکرز میں ماہواری آنا وقت سے قبل ختم ہو جاتی ہے۔ 

●مستقل کھانسی: 

سگریٹ سے ہمارے پھیپھڑوں میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہو جاتی ہیں جس سے ہوا کے راستے تنگ ہو جاتے ہیں اور رطوبتوں کی مقدار بھی بہت بڑھ جاتی ہے جس سے کھانسی مستقل رہنے لگتی ہے۔ 

●خون کی نالیوں میں تنگی: 

یہ تنگی بلڈ پریشر اور دل کی ڈھرکن کے بڑھنے کا باعث بنتی ہے۔ 

●قوت مدافعت میں کمی: 

سموکرز میں سانس کی بیماریوں کے امکانات کافی بڑھ جاتے ہیں۔ 

●بانجھ پن: 

مرد اور خواتین سموکرز تولیدی عوامل میں پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ مردوں میں سپرم کی کمی جبکہ خواتین میں وقت سے پہلے مینوپاز اہم مسائل ہیں۔ 

●کینسر: 

اس سے ہمارے منہ، پھیپھڑوں، ناک، زبان، سائنسز، گلے، اووری، گردے، مثانے، یوریٹر اور معدے کے کینسر کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ 

دیگر اثرات مندرجہ ذیل ہیں: 

۔ سونگھنے اور چکھنے کی حس میں کمی 

۔ جلد میں تناو کا ختم ہو جانا 

۔ نظر میں کمی 

۔ بھوک کم ہو جانا 

۔ ناخنوں اور انگلیوں میں دھبے پر جانا 

۔ خون میں لوتھڑے بننا 

کیا ہم سگریٹ سے چھٹکارا پا سکتے ہیں؟ 

بعض افراد تو یک لخت سگریٹ سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں مگر کچھ کو آہستہ آہستہ یہ کام کرنا پڑتا ہے۔ سگریٹ سے چھٹکارے کا منصوبہ ہر بندے کی ضرورت کے مطابق تجویز کرنا چاہیئے۔ ایک پلین اسٹارٹ کے نام سے جانا جات ہے: 

 ایس: تمباکونوشی ترک کرنے کیلئے ایک تاریخ متعین کریں اور یہ تاریخ کم از کم 2 ہفتے دور ہونی چاہیئے جس دوران سگریٹ کی تعداد کو آہستہ آہستہ کم کیا جائے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ اپنا پلین شیئر کریں جو آپکو اس کام میں مدد دے سکیں۔ 

ٹی: اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو اس پلین کے بارے میں بتائیں تا کہ وہ آپکو اس کام میں سپورٹ کر سکیں۔ 

اے: اپنی مشکلات کو پہلے سے ذہن میں رکھیں۔ 

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد پیدا ہونے والی علامات سے نمٹنے کیلئے خود کو ذہنی طور پر پہلے ہی تیار رکھیں۔ 

آر: گھر اور کام والی جگہ سے سگریٹ کو ختم کر دیں۔ ہر سگریٹ آلود چیز کو اپنے سے دور کر دیں۔ 

ٹی: اپنے ڈاکٹر سے بات کریں۔ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے آنے والی  علامات کو روکنے کیلئے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کر کے دوا تجویز کروا لیں۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.