ٹینشن سے ہونے والا سر درد کیا ہے؟ اور اس کا حل کیا ہے؟
June 28, 2019 | Uzair Arshad

ٹینشن سے ہونے والا سر درد کیا ہے؟ اور اس کا حل کیا ہے؟

 

Read in English

یہ سب سے ذیادہ ہونے والا سر درد تقریبا ہر انسان کو کسی نہ کسی موقع پر اپنی گرفت میں ضرور لے لیتا ہے۔ لوگ اسے اپنے ماتھے سے لیکر سر کے پیچھے تک بندھے ہوئے ایک پٹے کی طرح بیان کرتے ہیں جس کی شدت ہلکی یا تیز ہوتی ہے اور یہ ہمارے کندھوں اور گردن تک بھی جا سکتا ہے۔ یہ بعض اوقات آدھے گھنٹے سے لیکر تقریبا ایک دو دن تک مسلسل رہتا ہے اور کافی پریشان کن بھی ہو سکتا ہے۔

اس کی بہت سی وجوہات ہیں جو ہر بندے کیلئے مختلف ہوتی ہیں۔ ان میں چند اشیائے خوردونوش، ذیادہ دیر تک سکرین کے آگے بیٹھے رہنا، تھکا دینے والی ورزش، ذہنی دباؤ اور کوئی چوٹ لگنا قابل ذکر ہیں۔ 

میگرین یا آدھے سر کے درد کے تمام مراحل کے بارے میں جانیے

اس کو دو طرح سے تقسیم کیا جاتا ہے؛

١. ایفسودک

٢. کرانک

دیر تک رہنے والا کرانک سر درد غالبا تین ماہ میں ہر ماہ 15 دن تک رہتا ہے اور اسے ہم خاص قسم کی ورزش اور صحت مندانہ خوراک سے بہتر کر سکتے ہیں۔ اسے درد دور کرنے والی ادویات جنہیں این ایس ایڈز کہتے ہیں جیسا کہ اسپرین, ایبروفن اور نیپروسنگ سے حل کرنے کے بجائے دوسرے کارگر طریقوں سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کیونکہ ان کا دیرینہ استعمال مضر صحت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ میں سے کوئی ٹینشن والا سر درد کا شکار ہے تو رابطہ کریں ہماری شفا فار یو کے قابل ڈاکٹرز سے اس سے نجات پائیں۔ 

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.