سبزیاں کھانے کا بہترین طریقہ

سبزیاں کھانے کا بہترین طریقہ

سبزیوں کا روزانہ استعمال تمام عمر کے لوگوں کیلئے نہایت مفید ہے۔ در حقیقت بچوں کو دی جانے والی چند ابتدائی اشیاء بھی سبزیوں کی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ لہذا یہ حقیقت بھی سبزیوں کے فوائد پر روشنی ڈال رہی ہے۔ سبزیاں پوٹاشیم، فائبر، فولک ایسڈ، وٹامن اے، وٹامن سی اور دیگر کئی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بھی کم ہوتی ہے جو انہیں وزن کم کرنے کیلئے بھی مفید بناتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ دل کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہیں اور اس کو تقویت بخش کر ہمیں ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسی مہلک بیماریوں سے نجات دلاتی ہیں۔ ان تمام فوائد کے باوجود لوگ ان سے ذائقے کی بنا پر گریز کرتے ہیں۔ تاہم بہت سے ایسے طریقے موجود ہیں جو سبزیوں کو آپکے ذائقے کے مطابق بنا سکتے ہیں۔ 
 

سبزیوں کے پکانے کے غذائی اجزاء پر اثرات

 
سبزیوں کو پکانے کے بے شمار طریقے ہیں جن میں بھاپ سے پکانا(سٹیمنگ)، روسٹ کرنا، گرل کرنا، بیک کرنا اور بھوننا قابل ذکر ہیں۔ ان پکانے کے طریقوں اور مصالوں کے مناسب انتخاب سے ان کو حسب ذائقہ بنایا جا سکتا ہے۔ سبزیوں کو انتہائی ذیادہ بھون کر کھانا کافی مقبول ہے۔ تاہم اس پکانے کے انداز سے ان کے غذائی اجزاء پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب کسی سبزی کو پکانے کے لئے ذیادہ دیر تک آگ پر رکھا جاتا ہے تو اس میں موجود پانی میں حل پذیر وٹامنز(بی اور سی) کی مقدار خاصی کم ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تیل کا بے جا استعمال بھی کیلوریز اور فیٹس میں شدید اضافے کا باعث بنتا ہے۔ تاہم پکانے کے بعد ان کے کچھ اجزاء کے اثر میں کمی کے باوجود بھی سبزیاں انتہائی فائدہ مند ہوتی ہیں۔ اگر ذیادہ پکا کر آپ سبزیوں کے استعمال کو بڑھا سکتے ہیں تو انہی  ضرور کھائیں!
 

سبزیوں کو پکانے کے مختلف طریقے

 
تاہم سبزیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ان کے پکانے کے انداز میں تبدیلی لانے سے کافی فائدہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور ایک دن ان کو کچا کھائیں، اگلے دن تھوڑا سا بھون کر اور اس سے اگلے دن اپنے من چاہے انداز میں پکائیں۔ اس سے آپ سبزیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہیں گے۔ بھاپ سے پکی سبزیاں درحقیقت غذائی نوعیت سے سب سے ذیادہ فائدہ مند ہیں۔ عام طور پر سبزیاں بھاپ کے ذریعے بآسانی بہت ہی کم وقت میں پک جاتی ہیں جو ان کا آگ پر دورانیہ بھی کم کر دیتا ہے جس کا براہ راست مطلب ان کے غذائی اجزاء کی تقویت برقرار رکھنا ہے۔ بہت سے لوگ ان کو خوب پکانے سے قبل سٹیم کر کے پکانے کا دورانیہ کم کر لیتے ہیں اور اسطرح ان میں موجود نیوٹرینٹ کسی حد تک بچ جاتے ہیں۔ 
 
یو۔ایس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کے مطابق ہر کسی کو دن میں پھل اور سبزیوں کی کم از کم 13۔5 سرونگ استعمال کرنی چاہیئے۔ لہذا ہر کھانے میں سبزیوں کی کچھ مقدار ہمیں اس گول کو حاصل کرنے میں کامیاب کر سکتی ہے۔ لہذا اب جب آپ سبزیاں پکانے کا سوچیں تو پکانے کے ان طریقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سبزیوں کو پکائیں۔ اس سے سبزیاں ہمارے لیے مزید فائدہ مند ہو جائیں گی۔

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.