بالوں کی نشونما بڑھانے والے وٹامنز اور منرلز

بالوں کی نشونما بڑھانے والے وٹامنز اور منرلز

بالوں کی نشونما بڑھانے کے لئے ذیادہ تر لوگ بائیوٹن کے سپلیمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ بائیوٹن ایک پانی میں حل پذیر بی۔وٹامن ہے جو خوراک کو انرجی میں بدلنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خوبصورت بالوں، ناخنوں اور جلد کے لئے یہ انتہائی اہم ہے۔ تاہم تحقیق سے ثابت شدہ ہے کہ ایک متوازن خوراک جس میں تمام اجزاء مناسب مقدار میں موجود ہوں بالوں کی افزائش کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ بائیوٹن بذات خود اکیلا بالوں کو نکھارنے میں اتنا طاقتور نہیں ہے جتنا کہ دوسرے وٹامنز اور منرل کے ساتھ مل کر ایک متوازن غذا میں! 
 
ان وٹامنز اور منرل کو بغور دیکھنے سے پہلے بالوں کی گروتھ کے تین مراحل پر نظر ڈالتے ہیں۔ سب سے پہلا اور سب سے لمبا مرحلہ ایناجن فیز کہلاتا ہے۔ یہ مرحلہ 5 سال تک بھی جا سکتا ہے اور اسی مرحلہ میں بالوں کی گروتھ ہوتی ہے۔ دوسرا مرحلہ کیٹاجن فیز ہے جس میں بالوں کو خون کی سپلائی روک دی جاتی ہے اور گروتھ میں ٹھہراو آ جاتا ہے۔ تیسرا اور آخری مرحلہ ٹیلوجن فیز کہلاتا ہے جس میں بال کی جڑ سے بال نکلتا ہے اور فولیکل 2 سے 3 ماہ تک سکتے میں چلا جاتا ہے۔ ہر بال کا اپنا گروتھ فیز چل رہا ہوتا ہے جو باقی بالوں سے مختلف ہوتا ہے اس لئے ہم ایک ہی دفعہ تمام بال نہیں کھو سکتے۔ 
 
آج ہم اپنی توجہ وٹامن ڈی، بی اور ای پر مرکوز کریں گے جو خوبصورت بالوں کے لئے نہایت اہم ہیں۔ 

١۔ وٹامن ڈی: 

الف۔ ذیادہ تر افراد کو وٹامن ڈی کے ہڈیوں پر اثرات کا اندازہ ہے حالانکہ یہ بالوں کی نمو میں بھی بہت اہم ہے۔ یہ نئے ہیئر فولیکل بنانے کے ساتھ ساتھ بالوں کو مضبوطی اور کثافت بھی بخشتا ہے۔ یہ سکتے میں موجود فولیکل کو دوبارہ سے زندگی بخشتا ہے۔ ہیئر فولیکل کا ایناجن فیز میں داخل ہونا نشونما کے لئے ناگزیر ہے۔ 
ب۔ وٹامن ڈی کی کثیر مقدار ہم سورج کی روشنی سے حاصل کرتے ہیں مگر یہ مچھلی، اناج اور سیریل میں بھی پایا جاتا ہے۔ 
 

٢۔وٹامن بی:

الف۔ وٹامن بی کمپلکس میں 8 وٹامنز موجود ہیں جن میں بی۔7 بائیوٹن کو عام طور پر بالوں کے لئے سب سے موثر کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ تمام وٹامنز ہی ہمارے جسم کو مثبت انداز میں متاثر کرتے ہیں۔ یہ ہمارے خون میں موجود ریڈ بلڈ سیلز کو بھی بڑھاتے ہیں جو ہماری کھوپڑی میں خون کی سپلائی کو بہتر کرنے کے لیے انتہائی پر اثر ہے۔ 
ب۔ وٹامن بی کمپلیکس ہمارے پیشاب کے ذریعے جسم سے مسلسل نکلتا رہتا ہے لہذا چونکہ یہ ذخیرہ نہیں کیا جا سکتا اسے اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا ضروری ہے۔ 
ج۔ خشک میوہ جات، انڈے، اناج، سبزیاں اور پھلی دار اشیاء میں یہ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ 
 

٣۔وٹامن ای:

الف۔ یہ وٹامن بھی بالوں اور جلد کیلئے نہایت مفید ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو تمام فری ریڈیکل اور آکیسیڈینٹس سے نجات دلاتا ہے۔ اس میں موجود ٹوکوٹرائی۔اینولز ہمارے سر کیلئے کافی فائدہ مند ہے۔ 
ب۔ یہ پالک، ویجیٹیبل آئل، کیل، بادام اور ہیزل نٹ میں پایا جاتا ہے۔ 
 
لہذا بالوں کی بہتر نمو اور افزائش کیلئے ایک متوازن خوراک جس میں یہ تمام اجزا شامل ہوں انتہائی اہم ہے۔ بالوں کے گرنے کی وجوہات جاننے اور ان کے علاج کیلئے شفا فار یو سے رابطہ کریں!

Recommended Packages

Uzair Arshad

Uzair is a medical student of the penultimate year of MBBS in Allama Iqbal Medical College, Lahore. He is always interested in making things easy that are relatively difficult. Exploration is another catchy half and reading is a cup of tea.