آئی بی ایس (IBS) کے مریضوں کے لیے مفید اور نقصان دہ غذائیں کونسی ہیں؟

آئی بی ایس (IBS) کے مریضوں کے لیے مفید اور نقصان دہ غذائیں کونسی ہیں؟

 

آئی بی ایس (Irritable Bowel Syndrome) یعنی آنتوں کی بے ترتیبی ایک عام مرض ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتا ہے۔ اس بیماری کا مکمل علاج صرف ادویات سے ممکن نہیں، بلکہ روزمرہ خوراک کا درست انتخاب بھی علامات کو بہتر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کو آئی بی ایس ہے تو یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کون سی غذائیں آپ کے لیے فائدہ مند ہیں اور کون سی نقصان دہ۔

 آئی بی ایس کے مریضوں کے لیے مفید غذائیں

▪︎  سبزیاں

گاجر، آلو، کھیرے، پالک، بینگن، کدواور توری جیسی سبزیاں پیٹ کے لیے نرم ہوتی ہیں اور پیٹ پھولنے جیسے مسائل کو کم کرتی ہیں۔

▪︎ گوشت

مرغی اور مچھلی جیسے دبلے پتلے گوشت نظامِ انہضام پر بوجھ نہیں ڈالتے اور protein کی بہترین مقدار فراہم کرتے ہیں۔

▪︎  Gluten freeاناج

چاول، مکئی اور بیسن کا آٹا جیسے اناج آسانی سے ہضم ہو جاتے ہیں اور زیادہ تر آئی بی ایس کے مریضوں میں مسائل پیدا نہیں کرتے۔

▪︎ Electrolyte free دودھ کا استعمال

بادام اور ناریل کا دودھ اور electrolyte فری cheese دودھ سے ہونے والی گیس اور پیٹ درد سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

 کم چینی والے پھل

کیلا، اسٹرابیری، بلیو بیریز اور مالٹا جیسے پھل نہ صرف وٹامنز سے بھرپور ہوتے ہیں بلکہ پیٹ پر بھی ہلکا اثر ڈالتے ہیں۔

 جڑی بوٹیوں کی چائے

پودینہ، ادرک اور سونف کی چائے پیٹ کے درد اور گیس سے آرام دیتی ہے۔

 آئی بی ایس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ غذائیں

▪︎ ایسی سبزیاں جن سے پرہیز کریں

پیاز، لہسن، پھول گوبھی اور بین پیٹ پھولنے، گیس اور درد کو بڑھا سکتے ہیں۔

▪︎ چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء

برگر، فرنچ فرائز اور دیگر چکنائی والی اشیاء معدے کو نقصان پہنچا کر Diarrhea یا قبض کی شکایت پیدا کر سکتے ہیں۔

▪︎ کیفین والے مشروبات

کافی، کالی چائے اور انرجی ڈرنکس آنتوں کی حرکت کو تیز کر کے دست کا سبب بن سکتے ہیں۔

▪︎ دودھ اور اس سے بنی اشیاء

دودھ، پنیر اور آئس کریم ہضم کرنے میں مشکل پیدا کرتے ہیں، خاص طور پر ان مریضوں میں جو electrolyte عدم برداشت کا شکار ہوں۔

▪︎ مصنوعی مٹھاس

سوربیٹول اور زائیلیٹول جیسی مصنوعی مٹھاس پیٹ میں گیس اور دست کی شدت کو بڑھا سکتی ہیں۔

▪︎ Processed یا تیار شدہ خوراک

فوری تیار کھانے اور پیکٹ بند snacks میں موجود اضافی مادے اور کیمیکل آنتوں کے مسائل کو بڑھا سکتے ہیں۔

 آئی بی ایس پر قابو پانے کے لیے صرف دوا نہیں بلکہ صحیح غذا کا انتخاب، ذہنی دباؤ پر قابو پانا اور ایک ذاتی علاج منصوبہ انتہائی ضروری ہے۔ اپنی خوراک میں بڑی تبدیلی کرنے سے پہلے ہمیشہ ماہرِ صحت یا ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ ہر انسان کا جسم مختلف ہوتا ہے، اس لیے جو غذا ایک فرد کے لیے مفید ہے، ضروری نہیں کہ دوسرے کے لیے بھی ویسی ہی ہو۔ خوراک پر توجہ دے کر آپ اپنی روزمرہ زندگی کو زیادہ پرسکون اور تکلیف سے پاک بنا سکتے ہیں۔

 

 

Recommended Packages

Sara Ali

Sara Ali