آن لائن فارمیسی کیا ہے؟
July 10, 2020 | Farah Jassawalla

آن لائن فارمیسی کیا ہے؟

Read In English

کوئی بھی فارمیسی جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے آرڈرز وصول کرے اور انہیں بذریعہ ای۔میل، ٹرانسپورٹ سروس یا کسی اور آن لائن سہولت کے ذریعے خریدا تک منتقل کیے جائیں اسے آن لائن فارمیسی کہتے ہیں۔ 

آن لائن فارمیسی کا طریقہ عمل کچھ عرصے سے کافی مقبولیت اختیار کر چکا ہے۔ 

آن لائن فارمیسی کی کیا خاصیت ہے؟ 

 آن لائن فارمیسی بہت ساری سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں بآسان دستیابی، کم قیمت، آسان طریقہ کار اور لوگوں کو صیغہ راز میں رکھنا ذیادہ نمایاں ہیں۔ ان سے دور دراز علاقوں میں مقیم افراد اور ایسے مریض جو نقل و حمل سے محروم ہیں بھی بھرپور فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کم وقت میں ادویات آپکے دروازے تک پہنچا دیتی ہیں۔ بعض ادویات انسان آمنے سامنے میڈیکل سٹور کے عملے سے دریافت کرتے ہوئے جھجک محسوس کرتا ہے، یہ آن لائن فارمیسییز اس مشکل کو بھی ختم کر دیتی ہیں اور مریض ذیادہ پر سکون انداز میں خریداری کر سکتا ہے۔ شفا فار یو بھی ایسی ہی ایک آن لائن فارمیسی کی سہولت مہیا کر رہا ہے جہاں تمام اشیاء محض ایک کلک پر دستیاب ہیں۔ 

فراڈ سے ہشیار رہیں! 

صرف گنی چنی آن لائن فارمیسییز ہی ریاست کی طرف سے منظور شدہ قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں آن لائن انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسے قوانین کو بائی پاس کر کے عوام کو بیوقوف بنانا بھی بے حد آسان ہے۔ ایسی نقلی فارمیسیز ناقابل یقین حد تک کم قیمت پر ادویات فراہم کرنے کا دعوی کرتی دکھائی دیتی ہیں مگر ان ادویات میں موجود اشیاء یا تو انتہائی غیر معیاری ہوتی ہیں یا پھر ان میں اصل اجزا سرے سے موجود ہی نہیں ہوتے اور ان کے استعمال سے مریض کی حالت بجائے سنورنے کے مزید خراب ہو سکتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ ادویات آلودہ بھی ہو سکتی ہیں یا پھر ایکسپائر بھی ہو سکتی ہیں لہذا کسی بھی آن لائن فارمیسی کے انتخاب میں پہلے جانچ پڑتال بہت ضروری ہے۔ لہذا شفا فار یو ایک معیاری سہولت کا مرکز ہے جس سے ہر کوئی بآسانی مستفید ہو سکتا ہے۔ 

کن پر بھروسہ کیا جائے؟ 

خریداروں میں آگاہی ایسی فراڈ پر مبنی آن لائن سہولیات کو کم کرنے کیلئے بہت اہم ہے۔ انہیں پتہ ہونا چاہئیے کہ کونسا دوا خانہ اصلی اور کونسا بغیر ڈاکٹر کی ہدایات والی پرچی کے ہی دوائیں مہیا کر رہی ہے۔ معیاری آن لائن فارمیسی اپنے مقررہ اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کرتی ہیں اور ان کے پاس اپنا ایک مصدقہ فارماسسٹ بھی موجود ہوتا ہے۔ 

ادویات کی دستیابی: 

ادویات کی عدم دستیابی بھی عالمی مسئلے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ آن لائن دوا خانے کو تمام ادویات معیار کے مطابق اور فی الفور مہیا کرنی چاہییں۔ اور ان وبا کے دنوں میں خاص کر ایسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیئے جو کہ کسی کی جان بچا سکتی ہیں۔ شفا فار یو ادویات کی فی الفور دستیابی کا ضامن ہے۔ 

آن لائن فارمیسی آج کل بہت فائدہ مند کیوں ہو چکی ہیں؟ 

حالیہ دنوں میں وبائی صورت حال کو دیکھتے ہوئے باہر نکلنا قطعا خطرے سے خالی نہیں۔ کرونا وائرس کے بارے میں معلومات کے فقدان کی وجہ سے معاملات مزید بگڑ چکے ہیں۔ اور ادویات حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ انہیں آن لائن آرڈر کرنا ہے۔ دور دراز رہائش پذیر افراد اور بستر تک محدود افراد کیلئے بھی یہ آپشن نہایت کارگر ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ بوڑھے افراد کی تعداد بھی بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے آن لائن فارمیسی ایک ذیادہ بہتر آپشن کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔ 

کووڈ 19 کے دوران شفا فار یو کا استعمال: 

شفا فار یو آن لائن ڈاکٹرز سے مشاورت کے ساتھ ساتھ فارمیسی کی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ بلا وجہ گھر سے نکلنا کم کیا جا سکے۔ محض دیے گئے گرین نمبر پر کال کریں یا ہماری ویب ایپ اسٹال کر کے یہ سہولیات سے مستفید ہوں۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ اس وبا میں اپنانے والے آن تمام  طریقوں کے بارے میں جان سکتے ہیں جو کہ اس وائرس سے ہمیں تحفظ فراہم کر سکتے ہیں۔

Recommended Packages

Farah Jassawalla

Farah Jassawalla is a graduate of the Lahore School of Economics. She is also a writer, and healthcare enthusiast, having closely observed case studies while working with Lahore's thriving general physicians at their clinics.