کرونک تھکن کیا ہے؟ وجوہات اور علامات: کیا آپ بھی متاثر ہیں؟

کرونک تھکن کیا ہے؟ وجوہات اور علامات: کیا آپ بھی متاثر ہیں؟

 

کیا آپ اکثر خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں، چاہے آپ نے مکمل نیند لی ہو؟ کیا روزمرہ کے کام بھی آپ کو مشکل لگنے لگے ہیں؟ اگر ہاں، تو ہو سکتا ہے کہ آپ کرونک تھکن (Chronic Fatigue Syndrome  CFS) کا شکار ہوں۔ یہ ایک پیچیدہ اور کم سمجھی جانے والی حالت ہے جو جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔ اس مضمون میں ہم کرونک تھکن کی بنیادی وجوہات، علامات اور اس سے بچاؤ کے طریقوں پر روشنی ڈالیں گے تاکہ آپ اپنی صحت کے متعلق بروقت آگاہی حاصل کر سکیں۔ 

☆  کرونک تھکن کیا ہے؟

کرونک تھکن ایک دائمی حالت ہے جس میں انسان کم از کم 6 ماہ تک مسلسل تھکن محسوس کرتا ہے، اور یہ تھکن آرام یا نیند سے بھی ختم نہیں ہوتی۔ یہ بیماری مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتی ہے، تاہم تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

 ☆  کرونک تھکن کی ممکنہ وجوہات:

کرونک تھکن کی اصل وجہ ابھی مکمل طور پر معلوم نہیں، لیکن ماہرین کے مطابق چند ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں:

وائرل انفیکشنز

   بعض اوقات viral infections جیسے ایپشتین بار وائرس (EBV) یا ہیومن ہیروی وائرسز (HHV) جسم میں رہ کر تھکن پیدا کر سکتے ہیں۔

مدافعتی نظام کی خرابی

   بعض افراد میں immunity  کا نظام درست طریقے سے کام نہیں کرتا، جو جسم کو کمزور اور تھکا دیتا ہے۔

ہارمونل تبدیلیاں

   Thyroid، ایڈرینل یا hypothalamus ہارمونز میں عدم توازن بھی توانائی کی سطح کو متاثر کر سکتا ہے۔

ذہنی دباؤ یا ڈپریشن

   مسلسل ذہنی دباؤ، پریشانی اور نیند کی کمی جسمانی تھکن کو بڑھا سکتے ہیں۔

نیند کی خرابی

   نیند کی کمی یا بے آرام نیند جیسے مسائل بھی تھکن کا ایک بڑا سبب بن سکتے ہیں۔

 کرونک تھکن کی نمایاں علامات

مسلسل اور غیر واضح تھکن

   آرام کے باوجود جسم میں تھکن محسوس ہونا۔

دماغی دھند (Brain Fog)

   توجہ دینے، فیصلے کرنے یا یادداشت میں دشواری۔

نیند کے بعد بھی تازگی کا احساس نہ ہونا

 •  مکمل نیند لینے کے بعد بھی تھکن برقرار رہنا۔

ہلکی ورزش یا جسمانی سرگرمی کے بعد حالت بگڑ جانا

 ورزش یا walk کے بعد شدید تھکن یا پٹھوں میں درد ہونا۔

پٹھوں اور جوڑوں میں درد

   بغیر کسی سوجن یا سرخی کے مسلسل درد۔

سر درد اور گلا میں خراش

   بار بار سر درد ہونا یا گلے میں خراش کی شکایت۔

 کیا آپ بھی کرونک تھکن سے متاثر ہیں؟

اگر آپ کو اوپر دی گئی علامات میں سے تین یا زیادہ علامات کا سامنا ہے، تو یہ وقت ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جلدی تشخیص اور بروقت علاج سے آپ کی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔

  کرونک تھکن سے نمٹنے کے لیے تجاویز:

* نیند کا شیڈول بنائیں اور نیند کی کمی کو پورا کریں

* ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے یوگا، meditation یا مشقیں کریں

* صحت مند غذا کا استعمال کریں

* وقتاً فوقتاً آرام کریں اور جسم کو مکمل ریکوری کا وقت دیں

* معالج سے رہنمائی لیں اور ضروری ٹیسٹ کروائیں

 کرونک تھکن ایک سنجیدہ حالت ہے جو نظر انداز کرنے سے زندگی کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔ اگر آپ خود یا آپ کے کسی جاننے والے کو مسلسل تھکن کی شکایت ہے، تو سنجیدگی سے اس پر غور کریں اور ماہر سے رجوع کریں۔ آگاہی ہی بہتر زندگی کی کنجی ہے۔

 

 

 

 

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer