عناب کیوں کھائیں؟ 7 بڑے فائدے جو آپ نہیں جانتے۔

عناب کیوں کھائیں؟ 7 بڑے فائدے جو آپ نہیں جانتے۔

 

عناب کیوں کھائیں؟ 7 بڑے فائدے جو آپ نہیں جانتے۔

قدرت نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، اور ان میں سے ایک قیمتی نعمت عناب ہے۔ یہ چھوٹا سا سرخ رنگ کا پھل دیکھنے میں تو سادہ لگتا ہے، مگر اس کے اندر چھپی ہوئی غذائیت اور شفا بخش خصوصیات قابلِ تعریف ہیں۔ یہ نہ صرف روایتی طب میں استعمال ہوتا رہا ہے بلکہ جدید سائنس بھی اب اس کے فوائد کو تسلیم کر چکی ہے۔ اس مضمون میں ہم عناب کے وہ سات بڑے فوائد کے بارے میں جائیں گے جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے تھے۔

عناب کے استعمال کرنے کے فوائد:

1. خون کی کمی (Anemia) کا قدرتی علاiج

▪︎ عناب میں iron اور وٹامن سی کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے، جو خون haemoglobin  کی سطح بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ خاص طور پر خواتین میں خون کی کمی کے مسائل میں عناب نہایت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

▪︎ ماہر مشورہ:روزانہ 5 سے 7 عناب بھگو کر صبح نہار منہ کھانے سے خون کی کمی میں بہتری آ سکتی ہے۔

2. معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے

▪︎ عناب کا استعمال معدے کی جلن، تیزابیت اور بدہضمی کو کم کرتا ہے۔ اس میں موجود Fiber نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔

▪︎ ماہر مشورہ:ایک چمچ خشک عناب کا سفوف نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ 

3. نیند کو بہتر بناتا ہے(Natural Sleep Aid)

▪︎ عناب میں ایسے قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو ذہن کو سکون دیتے ہیں اور بے خوابی کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

▪︎ ماہر مشورہ: سونے سے پہلے عناب کی چائے پینے سے پرسکون نیند آ سکتی ہے۔

 4. قوتِ مدافعت میں اضافہ

▪︎ عناب میںAntioxidant  اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔

 5. جلد کو نکھارتا ہے

▪︎ عناب میں وٹامن C اور Antioxidant  جلد کی صحت بہتر کرتے ہیں، جھریوں اور دانوں سے بچاتے ہیں، اور جلد کو تروتازہ بناتے ہیں۔

▪︎ ماہر مشورہ: عناب کا پیسٹ شہد کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگائیں، جلد نکھر جائے گی۔

 6. بالوں کی صحت کے لیے مفید:

▪︎ عناب کے اندر آئرن، zinc اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو طاقت دیتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کو روکتے ہیں۔

 7۔ ذہنی سکون اور دماغی کارکردگی میں بہتری

▪︎ عناب کا استعمال ذہنی دباؤ، چڑچڑاہٹ، اور ڈپریشن کے خلاف مددگار ہو سکتا ہے۔ روایتی چینی طب میں بھی اسے دماغی سکون کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

 احتیاطی تدابیر:

- ذیابیطس کے مریض استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں کیونکہ عناب میں قدرتی مٹھاس موجود ہوتی ہے۔  

- حاملہ خواتین کسی بھی ہربل چیز کے استعمال سے قبل طبی مشورہ ضرور لیں۔

عناب ایک سستی، قدرتی جڑی بوٹی ہے جو  صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اگر آپ اسے اپنی روزمرہ غذا میں شامل کریں تو آپ نہ صرف مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ خود کو چست محسوس کریں گے۔

 

 

 

Recommended Packages

Sara Shoukat Ali

MS in molecular biology & currently working in Queen Mary College as a lecturer